عمران خان پورے ملک میں دھرنے کی اپیل کریگا، شٹر ڈاؤن کرنے کے علاوہ پہیہ جام بھی کریگا، شیخ رشید کا نیا انکشاف، عمران خان نواز شریف سے استعفیٰ لیکر ہی پیچھا چھوڑے گا ،خواجہ آصف کو نہیں نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں میں خواجہ آصف کی کمیشن بھی ثابت کردونگا پی ٹی آئی کے جلسہ کے دھرنے کی وجہ سے نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہوگئے ہیں، جلسہ سے خطاب

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید نے کہا کہ میں مخدوم شاہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ نواز شریف پر ایسا ”ٹھپہ“ لگا ہے کہ ان کے ہوش اڑ گئے ہیں 66 سال سے ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے کبھی زرداری‘ کبھی نواز اور کبھی مداری ہم پر مسلط رہے ہیں ہماری ڈسپنسریوں کو انہوں نے بیٹھکوں میں تبدیل کردیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نکل نواز شریف کا دیا بجھا دو انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری افتخار‘ جسٹس رمدے اور نجم سیٹھی میرے حوالے کرو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہ ہوجائے تو میرا نام نواز شریف رکھ دینا نواز شریف جی ایچ کیو گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے عمران خان فوج کی پیداوار نہیں ہے شاہ محمود قریشی مذاکرات کرتے رہیں لیکن عمران خان کا نواز شریف سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ جان دے دونگا لیکن استعفیٰ لئے بغیر نہیں جاؤنگا

شیخ رشید نے کہا کہ خواجہ آصف نے اسد عمر اور میرے خلاف پریس کانفرنس کی ہے میں خواجہ آصف کو نہیں نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں میں خواجہ آصف کی کمیشن بھی ثابت کردونگا پی ٹی آئی کے جلسہ کے دھرنے کی وجہ سے نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہوگئے ہیں مجھے جلسوں میں شامل اپنی بیٹیوں‘ بہنوں کا احترام ہے نہیں تو نواز شریف تمہارا وہ حشر کرتا جو دنیا دیکھتی رہ جاتی انہوں نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ سینماؤں کی ٹکٹیں بلیک کرتے تھے آج جمہوریت کے علمبردار بن رہے ہو آصف علی زرداری کے حلقے میں سکول ایک بلڈوزر نے بس کو مارا لا تعداد بچے شہید ہوئے آصف علی زرداری کے حلقے میں کوئی ہسپتال نہیں تھا میں عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں آپ نے شوکت خانم پشاور اور لاہور میں بنایا ہے وہ ہماری زمین راولپنڈی میں بھی بنوائیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ مولانا فضل الرحمن جیسے لوگوں کے ہاتھوں میں دین کی سربراہی آئی ورنہ ہم بھی اس ملک کے عاشق رسول ہیں اور رسالت کا علم بلند کرنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمن نعرہ اسلام کا لگاتے ہیں اور نظریں اسلام آباد کی طرف رکھتے ہیں معیشت تباہ ہورہی ہے‘ بجلی کے نام پر 480 بلین دیئے نواز شریف نے کئی ممالک میں اپنے من پسند افراد لگائے ہیں جن سے مختلف کاموں میں کمیشن بآسانی کھائی جاسکے جس دن ان دونوں بھائیوں نے سچ بولا ان کی سیاسی زندگی کا آخری دن ہوگا جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان استعفے کے بغیر جائیگا یہ ان کی غلط فہمی ہے وہ یاد رکھیں کہ عمران خان سارے ملک میں دھرنے کی اپیل کریگا اور شٹر ڈاؤن کرنے کے علاوہ پہیہ جام بھی کریگا عمران خان نواز شریف سے استعفیٰ لیکر ہی پیچھے چھوڑے گا آخر میں انہوں نے ”پاکستان زندہ باد“ ”عمران خان زندہ باد“ ”گو نواز گو“ کے نعرے بھی لگوائے ان کی تقریر کے دوران تحریک کے کارکن ڈانس بھی کرتے رہے۔