آپریشن ضرب عضب، اکاخیل میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، ایک اہلکار شہید ، 12شدت پسندہلاک اور2ٹھکانے تباہ کردیئے گئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:15

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)آپریشن ضرب عضب خیبرون میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان باڑہ اکاخیل میں جھڑپ کے دوران ایک اہلکارشہیدایک زخمی ہوگیا،فورسزکی کارروائی میں 6شدت پسندہلاک اور2ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب باڑہ اکاخیل میں آپریشن ضرب عضب خیبرون میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان شدیدجھرپ ہوئی جس میں فورسزکاایک اہلکارشہیداورایک زخمی ہوگیا،جبکہ فورسزکی کارروائی کے دوران فائرنگ سے چھ دہشتگردہلاک اوران کے دوٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے شیلنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اور اکاخیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر ون کے نام سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق تحصیل باڑا میں "خیبر 1 " کے نام سے آپریشن کا آغاز کردیاگیاہے۔آپریشن شدت پسندوں کے خلاف کیاجارہاہے۔ جس میں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک حصہ لے رہے ہیں۔تحصیل باڑا کے علاقے سپاہ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیاگیاہے۔آپریشن کے دوران تحصیل باڑا سے پشاور جانے والی تمام سڑکیں اور کسی بھی قسم کی آمدورفت بند ہے اورسکیورٹی فورسز وادی تیراہ سمیت شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔حکام کاکہناہے کہ تحصیل بھر میں2009سے نافذ کرفیو میں بھی مزید سختی کردی گئی ہے جبکہ حکومتی حمایت یافتہ قبیلے قمبر خیل میں بھی کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :