عام انتخابات 2013ء میں 20 حلقوں میں منظم اور جزوی دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013ء میں ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق جامع رپورٹ شائع کردی، الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات 2013ء میں ہونے والے چودہ حلقوں میں انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013ء میں ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے متعلق جامع رپورٹ شائع کردی ہے ۔ رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2013ء میں 20 حلقوں میں منظم اور جزوی دھاندلی کی گئی ہے جس میں قومی اسمبلی کے 7اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ چھ حلقوں میں جزوی جبکہ سات حلقوں میں منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی ہے الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات 2013ء میں ہونے والے چودہ حلقوں میں انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے وہاڑی ، ملتان اور نوشیرو فیروز سے تعلق رکھنے والے تین اراکین کی رکنیت بھی معطل کردی ہے جس میں سندھ کے حلقہ پی ایس 22 کے صوبائی رکن اسمبلی سندھ عبدالستار کی رکنیت بھی معطل کردی ہے عبدالستار کی اہلیت کو عارف مصطفی جتوئی نے الیکشن ٹربیونل کی کراچی میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل کراچی نے فیصلہ دیا تھا ۔