بلوچستان، ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں ایک بار پھر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید ، 3زخمی ، فائرنگ تحصیل مند کے علاقے چوکاب میں کی گئی ، ایف سی کی ایک گاڑی بھی تباہ ، ایرانی فورسز نے لشکریاب گاؤں پر دھاوا بول کر مکینوں کو حراساں اورزدوکوب بھی کیا، واقع قابل مذمت ، آئندہ کسی بھی بلاجواز،غیرقانونی جارحیت کا بھرپوراندازمیں جواب دیا جائے گا، آئی جی ایف سی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) پاک ایران سرحدی علاقے چوکاب،تحصیل مندمیں ایرانی سرحدی محافظوں کی جانب سے فرنٹیئرکورکی گشتی پارٹی پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں صوبیدار شہید جبکہ03اہلکارزخمی ہوئے ایرانی سیکورٹی فورسزنے آج بھی بلاجوازجارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستانی حدودمیں واقع لشکریاب گاؤں پر دھاوا بول کرعلاقہ مکینوں کو حراساں اورزدوکوب کیاتفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے چوکاب،تحصیل مند میں گزشتہ روز فرنٹیئرکوربلوچستان کی پیٹرولنگ پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران 02موٹرسائیکلوں پر سوارمشتبہ شرپسنددکھائی دیئے فرنٹیئرکورکے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شرپسندوں کا تعاقب جاری رکھاجونہی ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی بارڈرپیلر206،مندکے قریب پہنچی تو ایرانی سیکورٹی فورسزنے ایف سی کی گشتی پارٹی پرچھوٹے ،بڑے ہتھیاروں اورمارٹرگولوں سے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 06سے07گھنٹے تک جاری رہافائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئرکورکا صوبیدارعبدالغفورشہید جبکہ 03اہلکارسپاہی عمران حسین،سپاہی عدنان علی اورسپاہی محمدغفران زخمی ہوگئے اورفائرنگ سے ایف سی کی گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ تعاقب کئے جانے والے مشتبہ شرپسندبھاگنے میں کامیاب ہوگئے

ایرانی سیکورٹی فورسزکی بلاجوازجارحیت کاسلسلہ مورخہ17اکتوبرکوبھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی حدو د اورپاک ایران بارڈرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلح ایرانی فورسز 06گاڑیوں بمعہ 30 گارڈ زپاکستانی حدودمیں 02کلومیٹراندرتک داخل ہوئے۔ایرانی سیکورٹی فورسزنے نوکنڈی کے علاقے لشکریاب گاؤں کومحاصرے میں لے کرمکینوں کو شدیدحراساں وزدوکوب کیا اورایرانی بسیج کمانڈرکے ایک رشتہ دارکے گھرسے گاڑی اوردیگرسامان ساتھ لے گئے ذرائع کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسزکی جانب سے لے کرجانے والی گاڑی اوردیگرسامان گزشتہ روزایرانی بسیج کمانڈرمجیدنوتیزئی نے ایرانی حدود سے پاکستانی حدودمیں مقیم اپنے رشتہ دار غوث بخش نوتیزئی کے گھربھجوایا تھا جس سے یہ تاثرملتا ہے کہ ایرانی سیکورٹی فورسزکی جانب سے پاکستان کی حدودمیں کارروائی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی تاکہ بے بنیاداورلغوالزامات لگا کر مذموم مقاصد حاصل کئے جاسکے آئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجاز شاہدنے ایرانی سیکورٹی فورسزکی جانب سے فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایران کی جانب سے کسی بھی بلاجوازاورغیرقانونی جارحیت کا بھرپوراندازمیں جواب دیا جائے گا۔

خطے میں پائیدارامن کیلئے پاکستان اورایران کے درمیان اچھے تعلقات ناگزیرہیں انہوں نے مزید کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسزجوائنٹ میکانیزم کے تحت پاک ایران سرحدکی بہترطور پرنگرانی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے۔