وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر، سیکرٹری ماحولیات اورپورٹس اینڈ شپنگ سمیت درجنوں تبادلے،سکندر اسماعیل سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز ‘ایڈیشنل سیکرٹری مرزا سہیل احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری مذہبی امور ‘ عابد علی چیف سیکرٹری آزاد کشمیرتعینات،خضر حیات کو سیکرٹری پورٹس ، آفتاب انور بلوچ کو چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی ‘حسیب اطہر کوسیکرٹری وفاقی محتسب‘ راشدہ ملک کو سیکرٹری ماحولیات لگادیاگیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر، سیکرٹری ماحولیات،سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ سمیت درجنوں افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے جمعہ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور سکندر اسماعیل کو سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز ‘ایڈیشنل سیکرٹری مرزا سہیل احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری مذہبی امور ‘ عابد علی کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خضر حیات کو سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ تعینات کیا گیا ہے، آفتاب انور بلوچ کو چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کراچی ‘ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ امجدمحمود کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ‘ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ حسیب اطہر کوسیکرٹری وفاقی محتسب‘ راشدہ ملک کو سیکرٹری ماحولیات ‘ ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز تاجور کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک، ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نرگس گلو چیئرپرسن سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ‘ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ حامد علی سیکرٹری کیڈ‘ شاہ رخ ارباب کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج ہاؤسنگ اینڈ ورکس ‘ یونس ڈھاگہ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پانی و بجلی جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد انیس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔