عمران خان نے قوم کوجگادیا، ،آج خرگوش شیرکوکھاگیااورپیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط کرادیں ،شاہ محمودقریشی ،ملتان کے لوگوں نے پاکستان کی سیاست کوتبدیل اورعوام کوسراٹھاکرجینے کادرس دیا،میں میڈیاسے گفتگو

جمعہ 17 اکتوبر 2014 09:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ عمران خان نے قوم کوجگادیا،سرکاری وسائل کے باوجودعامرڈوگرنے کامیابی حاصل کی ،آج خرگوش شیرکوکھاگیااورپیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط کرادیں ،ملتان کے لوگوں نے پاکستان کی سیاست کوتبدیل اورعوام کوسراٹھاکرجینے کادرس دیا۔ملتان میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مجھے ملتان کے سیاسی شعوراورلوگوں پراعتمادتھا،تحریک انصاف کے لوگوں کاپیغام تھاکہ ہاشمی سچاہے تواسے اورعمران سچاہے تواسے اورعمران سچاہے توعامرڈوگرکوجتادیا،ہماری منزل سیٹ نہیں تبدیلی اورنیاپاکستان ہے ۔

انہوں نے ملتان کے عوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ملتان کے لوگوں نے 10اکتوبرکوعمران خان کاتاریخی استقبال اورکامیاب جلسہ اوردوسراعامرڈوگرکوکامیابی رہ کر2بڑے احسانات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے ملتان کے عوام سے خرگوش کوبلابنانے کی اپیل کی تھی اورکارکنوں نے خرگوش کوبلابناکردکھادیاآج خرگوش شیرکوکھاگیاہے اورعامرڈوگرنے پیپلزپارٹی کے امیدوارکی ضمانتیں ضبط کردی ہیں اوربتادیاہے کہ ایک بال سے دووکٹیں گرسکتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے اپنے امیدوارکی بھرپورمہم چلائی اورجاویدہاشمی کے لئے حکومت نے سرکاری وسائل بھی استعمال کئے لیکن عوام نے نہتے کارکن کاساتھ دیااورعمران خان کے موٴقف اورتحریک کوہمت دی ۔انہوں نے کہاکہ ملتان کے عوام نے بتادیاکہ ہمارے لئے سیٹ اہم نہیں ملتان کے لوگوں نے پاکستان کی سیاست کوتبدیل کردیاہے اورپاکستان کوسراٹھاکرجینے کادرس دیاہے ان کاکہناتھاکہ جاویدہاشمی کی صحت کیلئے دعاگوہوں ان سے کوئی ذاتی جھگڑانہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :