پاکستان نے داعش سے اپنی سرحدوں کو محفوظ نہ کیا تو کارروائی کرینگے ، ایران ، ہمسائیہ ممالک داخلی سلامتی کے ساتھ ساتھ ایران کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں ، بریگیڈئر جنرل حسین سلامی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 09:04

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء) ایران نے خبردار کیا ہے اگر پاکستان نے اپنی سرحدوں کو داعش جیسے دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو ہم خود کارروائی کرینگے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈ کے بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر ملک کو اپنی داخلی سلامتی کے ساتھ ساتھ ہمسائیہ ممالک کی سلامتی کیلئے بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرحدی سلامتی ہمسائیہ ممالک کی بھی مشترکہ اور اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایران اصولی طور پر کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کیخلاف ہے تاہم اگر کوئی ملک سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کرتا تو ہمارے پاس کارروائی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ جاتا انہوں نے کہا کہ دہشتگرد خواہ کئی بھی ہوں ہم بغیر تحفظات کے ان سے نمٹنے کیلئے کارروائی کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم داعش سمیت تمام دہشتگردوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :