وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ سے بے گھر افراد اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے تخمینوں پر رپورٹ طلب کر لی، وزارت خزانہ و متعلقہ ادارے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران کئے گئے فیصلوں پر فالو اپ کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں،وفاقی وزیرخزانہ کی وزارت خزانہ و دیگر متعلقہ اداروں کو ہدیت

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ سے ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلابوں اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے تخمینہ جات پر مبنی رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدیت کی ہے کہ وہ ان کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران کئے گئے فیصلوں پر فالو اپ کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے امریکی سرمایہ کاروں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کیسا(CASA ) ٹرانزٹ فیس کا معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے،ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کے منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرت کے روزوطن واپسی کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پہلی مرتبہ وزارت خزانہ میں وزارت کے سینئر حکام سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ ان کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران کئے گئے فیصلوں پر فالو اپ کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔انہوں نے وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے بے گھر اور متاثرہ افراد کی بحالی پر ایک رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وفاقی وزیر نے اپنے دورہ امریکہ سے قبل متوقع ڈونرز کے ساتھ اپنی ایک اہم ملاقات اور بریفنگ کے دوران بے گھر افراد اور ہولناک سیلابوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے حوالے سے اس رپورٹ کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

اجلاس کے دوران انہوں نے دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کے منصوبوں کی اہمیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کے منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ ، عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں اور ان اجلاسوں کی سائیڈ لائن پر دیگر راہنماؤں سے ملاقاتوں پر وزارت خزانہ کے حکام کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے امریکی سرمایہ کاروں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کیسا(CASA ) ٹرانزٹ فیس کا معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :