وزیراعظم کا ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، یادگارِ شہدا ء پر پھول چڑھائے، پا ک فضا ئیہ کے سر برا ہ کی ملا قات ، ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی حالات پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل ، آپریشن ضرب عضب کے ذریعے قانون نافذ کرنے میں پا ک فضائیہ کاکلیدی کردار ہے ، حکومت پاک فضائیہ کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے بھرپور معاونت کر ے گی، وزیر اعظم نوا ز شر یف

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء) وزیرِاعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے قانون نافذ کرنے میں پا ک فضائیہ کاکلیدی کردار ہے، حکو مت پاک فضائیہ کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے بھرپور معاونت کر ے گی ، یہا ں سے جا ری پر یس ریلز کے مطا بق وزیر اعظم نے ایک طے شدہ پروگرام کے تحت ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے انکا استقبال کیا ۔ ان کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔وزیرِ اعظم نے یادگارِ شہدا ء پر پھول چڑھائے اورپاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے انکا تعارف کروایا گیا۔بعد ازا ں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں معزز شخصیات نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی حالات پر گفتگو کی۔اس ملاقات میں پاک فضائیہ کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبہ جات پر بات چیت ہوئی ۔

وزیرِاعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کے اہم کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے قانون نافذ کرنے میں پاک فضائیہ کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔

وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ میں ہتھیا رو ں کے نئے سسٹم کی شمولیت اور اپ گریڈیشن پروگرام کی تکمیل پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے حکومتِ پاکستان کی بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔ وزیرِ اعظم پاکستان کو تعلیم اور کھیل کے میدا ن میں قومی تعمیر کے لئے کئے گئے پاک فضائیہ کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ نے پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں انتھک محنت کی ۔ پاک فضائیہ جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ائیر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔