افسوس ہاشمی صاحب کی سیاست ختم ہو نے جارہی ہے،ملتان نے بتادیا عز ت کس کو او ر دذلت کس کوملی ، عمران خان ،کوئی طاقت ہمیں نیا پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی،پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھی ” گونواز گو“ زیادہ ہو گا،شکست تسلیم کرنے تک کوئی نہیں ہرا سکتا،آصف زرداری کیلئے سیاست کا مطلب پیسہ بنانا ہے ہمارے لیے سیاست ملک کی خدمت ہے، دھرنے کے شرکا سے خطاب

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس ہے ہاشمی صاحب کی سیاست ختم ہو نے جارہی ہے،ملتان نے بتادیا عز ت کس کو او ر دذلت کس کوملی ، کوئی طاقت ہمیں نیا پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی،پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھی "گو نواز گو" زیادہ ہو گا،شکست تسلیم کرنے تک کوئی نہیں ہرا سکتا،آصف زرداری کیلئے سیاست کا مطلب پیسہ بنانا ہے ہمارے لیے سیاست ملک کی خدمت ہے۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کپتان نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں کوئی چیز ناممکن نہیں بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہو گا۔ انھوں نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سیاست کا مطلب صرف پیسہ بنانا ہے جبکہ تحریک انصاف کے نزدیک سیاست ملک کی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ آزادی مارچ سے قبل ہی فیصلہ کر چکے تھے۔

نواز شریف سے استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے اللہ نے ہمیں تقدیر بدلنے کا سنہری موقع دیا ہے کوئی طاقت ہمیں نیا پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی۔ عمران خان نے اقرار کیا کہ بڑے سیاسی مگر مچھوں کی وجہ سے سیاست اسپتال بنانے سے زیادہ مشکل ہے۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ہاشمی صاحب کی سیاست ضمنی الیکشن کے بعد ختم ہو نے جارہی ہے ان کی بڑی جدوجہد تھی لیکن انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا کہ ہم فوج کے کہنے پر اسلام آباد کی طرف نکلے ہیں ،مجھے اس پر بہت افسوس ہوا ،انہوں نے کہا کہ ملتان نے فیصلہ دیدیا ہے کہ ذلت کس کے حصے میں آئی ہے اور عزت کسے ملی ہے ۔