ملتان کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کی پشت پناہی عمران خان کانیاپاکستان ہے ، خواجہ سعد رفیق،عمران کوجھوٹ اورنفرت کی جھوٹی فصل کوکاٹنابھی پڑیگا،دوسروں پرنادہندگی کے الزامات لگانے والے خودواپڈاکے نادہندہ ہیں ، بیان

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ملتان کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کی پشت پناہی عمران خان کانیاپاکستان ہے ،عمران کوجھوٹ اورنفرت کی جھوٹی فصل کوکاٹنابھی پڑیگا،دوسروں پرنادہندگی کے الزامات لگانے والے خودواپڈاکے نادہندہ ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپو ٹ کے مطابق بدھ کے روزاپنے ایک بیان میں خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ایک طرف استعفے اوردوسری طرف ضمنی انتخابات میں شرکت تحریک انصاف کادوغلاپن ہے ،تحریک انصاف نے کرپشن میں لتھڑے ہوئے شخص کی حمایت کی ہے ،جوان کی اخلاقی شکست ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملتان کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کی پشت پناہی عمران خان کانیاپاکستان ہے ،جھوٹ اورنفرت کی فصل عمران خان نے بوئی تھی اب انہیں اس فصل کوکاٹناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بغیرکسی ثبوت کے دوسروں پرنادھندہ ہونے کاالزام لگاتے ہیں لیکن وہ خودواپڈاکے نادہندہ ہیں ۔