الیکشن کمیشن نے این اے 153سے مسلم لیگ ن سے منتخب قومی اسمبلی رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری دیوان عاشق بخاری کی رکنیت کالعدم قرار دیدی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 153سے مسلم لیگ ن سے منتخب قومی اسمبلی رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری دیوان عاشق بخاری کی رکنیت کالعدم قرار دیدی ہے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق دیوان عاشق بخاری کی رکنیت رانا قاسم نون نے الیکشن ٹریبونل بہالپور میں چیلنج کی تھی الیکشن ٹربیونل نے ان کی رکنیت کالعدم دینے کا فیصلہ دیا تھا ان کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے این اے 153ملتان سے دیوان عاشق بخاری کی رکنیت کالعدم قرار دیدی ہے