بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں‘ پاکستان،بھارت کے ساتھ امن کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں ، خطے اور امن کے لیے ’بڑی قربانیاں‘ دی ہیں،بھارت کی جا نب سے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کو منسوخ کرنا مایوس کن ہے، پا کستا نی سفیر جلیل عباس جیلانی کا واشنگٹن میں فورم سے خطاب

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کی فضا قائم کرنا چاہتا ہے اوراس نے خطے اور امن کے لیے ’بڑی قربانیاں‘ دی ہیں،امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے زیرِ اہتمام فورم سے اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’بھارت جارحیت سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔

(جاری ہے)

‘جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کو منسوخ کرنا مایوس ہے۔پاکستانی سفیر نے فورم سے خطاب میں کہا کہ ’خطے سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں۔‘ان کا موقف تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کی فضا قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان نے خطے اور امن کے لیے ’بڑی قربانیاں‘ دیں ہیں۔جلیل عباس جیلانی نے پاکستان امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وفود کے تبادلوں سے تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔