حج آپریشن 2014ء کامیاب رہا ، حجاج کرام حج انتظامات سے مطمئن ہیں ،سردار محمد یوسف،سرکاری اخراجات پر کسی کو حج نہیں کرایا گیا ، پچھلے سال کی نسبت رواں سال حج اخراجات میں کمی آئی، پریس کانفرنس ،حجاج کرام نے حج انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، دو برس سے شکایات موصول نہیں ہوئیں ۔ حج کے اختتام پر حکومت کی قربانی کی پیشن گوئی غلط ثابت ہوئی ، پرویز رشید

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج آپریشن 2014ء کامیاب رہا ، حجاج کرام حج انتظامات سے مطمئن ہیں ، سرکاری اخراجات پر کسی کو حج نہیں کرایا گیا ، پچھلے سال کی نسبت رواں سال حج اخراجات میں کمی آئی ، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حجاج کرام نے حج انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، دو برس سے شکایات موصول نہیں ہوئیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج آپریشن 2014ء کامیاب رہا حج کا مقدس فریضہ خوش اسلوبی سے ادا ہوا جس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں حجاج کرام نے بہترین انتظامات کو سراہا ہے او حکومت پاکستان کو رعاتیں دی ہیں حج کے دوران حاجیوں سے مسلسل رابطے میں رہا حج انتظامات کے حوالے سے کمیٹی نے اپنے فرائض بہترین انداز میں نبھائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سا ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں حجاج کرام کو خوراک اور سفر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں پاکستانی حجاج کرام کو حرم اور مسجد نبوی کے قریب ترین رہائش فراہم کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال زیادہ لوگوں نے سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے کو ترجیح دی ۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے حج اخراجات میں کمی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ حج اخراجات پچھلے سال کی نسبت کم رکھے گئے حج انتظامات پچھلے گزشتہ سال دس ہزار شکایات آئیں اس موقع پر صرف چودہ سو شکایات سامنے آئی ہیں حجاج کرام کو میرٹ پر ر کھا گیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے تمام حجاج کرام نے حج انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ماضی میں حج انتظامات سے متعلق کافی شکایات موجود تھیں جس کو حل کرنے کیلئے کوششیں کی گئیں موجودہ حکومت نے انتظامات اچھے کئے دو برس میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ جب حج شروع ہوا تو کہا جارہا تھا کہ حکومت کی قربانی ہو جائے گی حج کے اختتام پر حکومت کی قربانی کی پیشن گوئی غلط ثابت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :