بھارتی فوج کی راولاکوٹ میں نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا،پاک فوج کابھارتی فورسز کی بلااشعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:17

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) بھارتی فوج کی راولاکوٹ میں نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولاکوٹ کے سیکٹر نیزہ پیر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بھارتی فورسز کی گولہ باری سے متعدد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پاک فوج نے بھی بھارتی فورسز کی بلااشعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی گولہ باری اور فائرنگ بند ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :