قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ،چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی پرتبادلہ خیال،چیف الیکشن کمشنرصرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیے،کوئی اچھا سیاستدان یا بیورو کریٹ بھی چیف الیکشن کمشنرہوسکتا ہے۔خورشید شاہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم نوازشریف سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنرکے تقرراور عدالتی ہدایت پراپنے موقف سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد چیف الیکشن کمشنرکا تقررہونا چاہیے، جب کہ چیف الیکشن کمشنرصرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیے،کوئی اچھا سیاستدان یا بیورو کریٹ بھی چیف الیکشن کمشنرہوسکتا ہے۔خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈرسپریم کورٹ میں جواب جمع کراوں گا۔