مجھے دہشت گردوں کی طرف سے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری، مجھے دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں بلکہ دہشت گردوں کو مجھ سے خطرہ ہے، میں خوفزدہ نہیں ہوں، میڈیا سکیورٹی انتظامات اور جعلی دھمکیوں کی رپورٹنگ بند کرے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے دہشت گردوں کی طرف سے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مجھے دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کی جانب سے مجھے کوئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں بلکہ دہشت گردوں کو مجھ سے خطرہ ہے۔ میں خوفزدہ نہیں ہوں۔ میڈیا سکیورٹی انتظامات اور جعلی دھمکیوں کی رپورٹنگ بند کرے۔

متعلقہ عنوان :