کرپٹ حکمرانوں نے سیلاب میں لٹے پٹے عوام کو بھی نہیں بخشا ،طاہرالقادری،مالی امداد کا وعدہ کر کے انکے ساتھ دھوکہ کیا ان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیجنا چاہیے ،عوامی تحریک ملک میں ہر سطح پر انتخابات میں حصہ لیکر ایسا نظام لائے گی جس میں ہر شہری خصوصآٓ ملک کے غریب عوام کو تمام حقوق اور سہولیات میسر ہو گی، اٹھارہ ہزاری میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:45

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے سیلاب میں لٹے پٹے عوام کو بھی نہیں بخشا مالی امداد کا وعدہ کر کے انکے ساتھ دھوکہ کیا ان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیجنا چاہیے عوامی تحریک ملک میں ہر سطح پر انتخابات میں حصہ لیکر ایسا نظام لائے گی جس میں ہر شہری خصوصآٓ ملک کے غریب عوام کو تمام حقوق اور سہولیات میسر ہو گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اٹھارہ ہزاری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا عوامی تحریک کے ضلعی صدر حاحبزادہ مشتاق سلطان ،تحصیل صدر محمد سلیم قادری ،میاں محمد صدیق اور مجلس وحدت المسلمین کے مقامی راہنماؤں سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب کے آغاز ہی میں بعض متاثرین کو مالی امداد کے ووچر دیئے جانے کے باوجود انہیں مبینہ ادائیگیاں نہ ہونے پر ووچرز کی کاپیاں لہراتے ہوئے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سینکڑوں ہزاروں لوگوں کو ایسے جعلی چیک دیے ہیں جنہیں پے منٹ نہیں ہوئی غریب لوگوں کسانوں محنت کشوں کو پہلے سیلاب نے تباہ کیا اب حکمران ان کے ساتھ دھوکہ کر کے انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں مٹاثرین کی بددعائیں حکمرانوں کو تباہ کر دیں گی وہ صرف فوٹو بنوانے اور دنیا کو ٹی وی پر اپنی شکل دکھانے کیلئے یہاں آئے تھے انکے خلاف دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا قصور صرف یہ ہے کہ یہ وڈیرے لٹیرے نہ ہیں اگر یہ لاہور کے رہائشی ہوتے تو اب تک انہیں پے منٹ ہو چکی ہوتی وہ مقامی سیلاب متاثرین کے احتجاج میں خود شریک ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں 25ہزار روپے مالی امداد کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے ورنہ ایسا نہ کہ لوگ بینکوں پر دھاوا بول دیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اٹھارہ ہزاری میں دو ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا حکومت نے بل معاف کرنے کی بجائے پہلے سے بھی زیادہ بھجوا کر لوگوں کے ساتھ دھوکہ اور فریب کیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ 65سالوں سے حکمرانوں نے غریب عوام کو کچھ نہیں دیا وہ ملک کے عام طبقے کی جنگ لڑنے کیلئے صرف اور صرف یہاں آئے ہیں عوام انہیں الیکشن میں دو تہائی اکثریت دیں ہم ملک میں مصطفوی انقلاب برپا کر کے غریب لوگوں کو مکمل تحفظ اور ہر قسم کی سہولتیں دیں گے وہ سیلاب زدگان کی خدمت کیلئے یہاں آئے تھے انکے ساتھ جوحکومت نے زیادتی کی ہے اس پر وہ 19اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور میں عالمی میڈیا کے سامنے آواز بلند کریں گے ڈاکٹر طاہر القادری اس موقع پر چند متاثرین میں امدادی راشن بھی تقسیم کیا جبکہ دیگر راشن جماعت کے مقامی عہدیداروں کو بعد میں سیلاب زدہ غریب خاندانوں کے گھروں میں پہنچانے کا حکم دیا وہ دوپہر پونے دو بجے جب چوک اٹھارہ ہزاری پہنچے تو وہاں پر ڈیڑھ سو کے قریب سیلاب متاثرین نے انہیں روک لیا جن میں سے تقریبآٓ پندرہ افراد نے انہیں انہیں پے منٹ کے مذکورہ ووچر دیتے ہوئے شکایت کی کہ انکا نام لسٹ میں آنے اور تصدیقی عمل مکمل ہونے کے باوجود انہیں ادائیگیاں نہیں ہوئیں۔