وادی تیراہ میں امن لشکر پر خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:41

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مذید 2رضاکار جان بحق ہوگے، میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ کے علاقے پیر میلا میں امن لشکر کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع موقع پر جاں بحق جبکہ سات سے زائد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک تھی اور ان میں سے مذید 2رخمی دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

دھماکہ پیر میلا میں ذکاء خیل بازار میں ہوا جہان امن لشکر کے افراد تعینات تھے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، صدر مملکت ممنو ن حسین ، وزیر اعظم میا ں نواز شر یف اور وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے دھما کے کی مزمت کر تے ہو ئے زخمیو ں کو ہر ممکن طبی سہو لت فرا ہم کر نے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :