طاہر القادری کا گڑھ مہاراجہ جاتے ہوئے چوک اٹھار ہ ہزاری میں کارکنان اور عوام الناس کا شاندار استقبال،گونواز گو کے نعرے

بدھ 15 اکتوبر 2014 10:00

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا گڑھ مہاراجہ جاتے ہوئے چوک اٹھار ہ ہزاری میں کارکنان اور عوام الناس کا شاندار استقبال ۔ڈاکٹر طاہر القادری سہ پہر پونے پانچ بجے قافلے کے ہمراہ اٹھار ہ ہزار ی پہنچے تو منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مولانا سلیم قادری ،محمد حیات اورا اور میاں محمد صدیق کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہلے ہی ان کے استقبال کیلئے موجودتھے ۔

(جاری ہے)

کارکنان نے اپنے قائد پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کیں اور اس موقع پر گونواز گو کے نعرے لگائے کارکنوں نے انکی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے وہاں رک کر گاڑی میں بیٹھے ہی مختصر خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ میرے پیارے وطن جھنگ کے عوام آپ کو لاکھوں سلام ،آپ نے جس طرح میرا والہانہ اور خلاف توقع استقبال کیاہے اس پر میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں اور میں آپ سے مخاطب ہوئے بغیر نہ رہ سکا ہوں حالانکہ میرا اٹھارہ ہزاری میں خطاب کا طے شدہ پروگرام کل ہے مگر میں آج آپکی محبت اور جذبے کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں ہم انشاء اللہ جھنگ سمیت پورے ملک کا نظام بدلیں گے حکمرانوں نے جس طرح عوام کو سیلاب میں ڈبویا ہے عوام انہیں ڈبو دیں گے اور اس کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں گے ڈاکٹر طاہر القادری یہاں 13منٹ تک رکے رہنے کے بعد گڑھ مہاراجہ کیلئے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :