امریکی شہر شکاگو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 پاکستانی جاں بحق ،جاں بحق افراد میں پائلٹ ڈاکٹر توصیف الرحمان، ڈاکٹرماریہ اور ان کے شوہر شامل

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:55

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)امریکی شہر شکاگو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں پائلٹ ڈاکٹر توصیف الرحمان، ڈاکٹرماریہ اور ان کے شوہر شامل تھے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کا تعلق کینساس سے تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ شکاگو کے نواحی علاقے پالوز ہلز میں گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز نے پہلے علاقے کے متعدد چکر لگائے پھر درختوں سے ٹکرایا اور ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث جہاز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔