دنیا کے طاقتور ٹین ایجرز میں اوباما کی بیٹیاں اور ملالہ یوسفزئی شامل

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)امریکی میگزین ٹائمز نے دنیا کے طاقتور ٹین ایجرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کی بیٹیاں، ملالہ یوسفزئی اور گلوکارہ لورڈ شامل ہیں۔ٹائمز کی فہرست میں صدر اوباما کی بڑی صاحبزادی سولہ سالہ مالیا پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

تیرہ سالہ ساشا، نیوزی لینڈ کی سترہ سالہ گلوکارہ لورڈ اور پاکستانی ملالہ یوسفزئی شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق پہلے پچیس ٹین ایجروں کی فہرست میں بیس لڑکیاں ہیں۔ لڑکوں میں تین اداکار شامل ہیں۔ ان میں میڈ مین کے چودہ سالہ اداکار کیرنن شیپکا، ماڈرن فیملی کے سولہ سالہ ریکو روڈریگز اور سترہ سالہ چھول گریس موریٹز کے نام نمایاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :