بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر ملکی مفاد کے خلاف کو ئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق ،کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی ملنا چاہئے،طالبان سے مذاکرات کی ناکامی بعد آپریشن شروع کیا گیا،ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہئے،بھٹو نے ووٹ کی طاقت کو تسلیم نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ملک دوالخت ہوا،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان سے امن کی زیادہ ضرروت بھارت کو ہے ،ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر ملکی مفاد کے خلاف کو ئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا ،کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی ملنا چاہئے،طالبان سے مذاکرات کی ناکامی بعد آپریشن شروع کیا گیا،آج ڈرون حملے نہ ہونے کے برابر ہیں ،جوہورہے ہم ان کے بھی خلاف ہیں،ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہئے،بھٹو نے ووٹ کی طاقت کو تسلیم نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ملک دوالخت ہوا،دوسری مرتبہ مشرف نے ایک منتخب وزیراعظم کا مینڈیٹ تسلیم نہ کر کے ملک کو دہشتگردی کے حوالے کردیا،اگرآج عمران خان اور طاہرالقاد ری نے چارکروڑ کی منتخب اسمبلی کو نہ مانا توکل کیا ہم ان کو کوئی کام کر نے دیئے گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم خوش بیٹھے رہے،طاہرالقادری فیصل آباد جلسہ کرنے نہیں آیا تھاوہ نوٹ اکٹھے کرنے آیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کہا کہ میاں نواز شریف نے صر ف جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی کی کمزور حکومت کو چلنے دیا،ہم نے صرف ججز کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کیا تھا،پیپلزپارٹی کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے نہیں،اس وقت بھی عمران خان میاں نواز شریف سے ایسی لئے ناراض ہوئے تھے،

حکومت کسی ایک پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،نیب ایک آزاد خود مختار ادارہ ہے حکومت اس پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتی،اس تمام ریفرنس پر کارروئی کرناکاحق ہے،انہوں نے کیا کہ ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے کومزید بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہیں ہیں، ہم نے ریلواے کے کرایہ بڑھانے کی بجائے اس میں کمی کی ہے۔سابق حکومت کے دورہ میں ٹرین اسٹشن پر ہوتی تھیں مگر تیل نہیں ہوتاتھا،مگراب ریلوے کے پاس 12دنوں کا ا سٹاک موجودہ رہتا ہے، بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار ا ور کار خانہ نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی موقع پرصدر FCCI انجینئر رضوان اشرف ، نائب صدر شیخ ندیم اللہ والا،انعام افضل ، او ر مسلم لیگ ن اراکین قومی و صوبائی اسمبلی موجودہ تھے۔