کوٹلی نکیال سیکٹرڈبسی میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2افرادشدیدزخمی،سرحدی کشیدگی پرپاک بھارت ڈی جی ایم اووزرابطہ، بھارتی شرانگیزی پراظہار تشویش

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)کوٹلی نکیال سیکٹرڈبسی میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روزبھارتی افواج نے ایل اوسی کی ایک بارپھرخلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرمیں ڈسبی کے مقام پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس کے نتیجے میں دس سالہ مہوش اورپندرہ سالہ منیرشدیدزخمی ہوگئے ،پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیااوربھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے جبکہ زخمی بچوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ادھرسرحدی کشیدگی کم کرنے کے لئے پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشن نے بھارتی ہم منصب کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔

عسکری حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اووز کی سطح پر سرحدی کشیدگی کے حوالے سے رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ڈائریکٹر ملٹری آپریشن نے بھارت کی جانب سے سرحد پر یک طرفہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پر یہ رابطہ معمول کے مطابق ہفتہ وار ہے ،واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت نے اقوام متحدہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :