سپیکرقومی اسمبلی نے ہارمان لی، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کواکٹھے بلانے کافیصلہ

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ہارمانتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کواکٹھے آئندہ چندروزمیں بلانے کافیصلہ کرلیا۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ پاکستان تحریک انصاف متعددبارحکومت سے یہ مطالبہ کرتی آئی تھی کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے انفرادی طورپربلانے کے بجائے اجتماعی طورپربلایاجائے ،یہی وجہ ہے کہ سپیکرکی جانب سے انفرادی طورپربارباربلانے سے پی ٹی آئی کاکوئی رکن سپیکرکے سامنے پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ سپیکرقومی اسمبلی نے استعفوں کے معاملے پرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کوانفرادی طورکے بجائے اجتماعی طورپربلانے کافیصلہ کیاہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کوساتھ لیکرسپیکرجووقت مقررکریں گے وہ ارکان کے ہمراہ سپیکرسے ملاقات کریں گے ۔واضح رہے کہ حکومت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کے معاملے کوجلدازجلدنمٹاناچاہتی ہے اورحکومت کی یہ بھی خواہش ہے کہ یہ استعفیٰ منظورنہ ہوں کیونکہ ایک ساتھ الیکشن کراناحکومت کیلئے مشکل ہوجائیگا۔