بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے سپرد، صدارتی آرڈیننس جاری، انتخابی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن پاکستان خود ہی تیار کرے گا، بلدیاتی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار مل گیا ،حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کا حل بھی الیکشن کمیشن کے سپرد، آرڈنینس میں الیکشن کمیشن کوحلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:18

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء ) حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقوفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے اور حکومت نے 2 اہم صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے ہیں ، صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے جاری 2 ترمیمی صدارتی آرڈیننس میں حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق انتخابی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن پاکستان خود ہی تیار کرے گاجس میں انتخابی فہرستیں اور حلقہ بندی ترمیمی آرڈیننس 2014 جاری کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لیے فہرستیں بنانے کے اختیارات الیکشن کمیشن کو مل گئے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کا حل بھی الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی آرڈیننس میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جتنا جلدی ہو ممکن بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ ا سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں سندھ حکومت کا قانون سازی پر جواب مسترد کردیا تھا جس کے بعد سندھ، پنجاب کو آئندہ دو روز کے لیے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے بل اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔