وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ،مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس اسلام آبادمیں جلد ہونے پر اتفاق

منگل 14 اکتوبر 2014 09:27

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء ) پاکستان اور ایران نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس اسلام آبادمیں جلد ہونے پر اتفاق کیاہے جس کا مقصد گیس پائپ لائن کی تعمیر اور بجلی کے حوالے سے طے پانے والے اتفاق رائے کے تحت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بناناہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے واشنگٹن میں عالمی بنک اور عالمی مالیاتی فنڈکے اجلاسوں کے موقع پر اپنے ایرانی وزیرخارجہ طیب نیا علی ALIسے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اسحق ڈار نے ایرانی وزیرخزانہ کو بتایا کہ حکومت نے گوادر سے نوابشاہ تک گیس پائپ لائن کے سات سو کلو میٹر طویل حصے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے اور وہ مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کئی متبادل ذرائع پر غور کررہی ہے۔اْنہوں نے ایران کے صدر اور رہبر اعلیٰ کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خزانہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے سات سو کلو میٹر حصے کی تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :