آئندہ بلدیاتی اور قومی سطح کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے،طاہر القادری

منگل 14 اکتوبر 2014 09:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنی جماعت کے کارکنوں کے علاوہ ہم جماعت سیاسی جماعتوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی اور قومی سطح کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح جلسے جلوس ریلیاں نکالتے رہے تو حکومت مڈٹرم انتخابات کرانے پر مجبور ہوجائے گی طاہر القادری نے آج فیصلہ آباد میں مختلف عہدیداروں کے علاوہ کاروباری تاجر دیگر تنظیموں کے وفود سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری انتخابات میں اس بنیاد پر حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ وہ کینیڈین شہری ہیں اور پاکستان کے آئین کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں بن سکتا قبل ازیں بیس سے زائد ممبران پارلیمنٹ کی رکنیت دوہری شہریت کی بنا پر منسوخ ہوچکی ہے ۔