آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ‘ خطے میں سلامتی کی صورتحال اوردفاعی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 14 اکتوبر 2014 09:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی ‘ خطے میں سلامتی کی صورتحال اوردفاعی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹرز ٹم کین اور اینگس کنگ نے پیر کے روز آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات ‘ باہمی دلچسپی کے امور خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دفاعی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھروزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز کی پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے امریکی سینیٹرز ٹم کین اوراینگس کنگ سے ملاقات کے دوران سرتاج عزیز نے لائن آف کنٹرول پر سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روزوزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے امریکی سینیٹروں ٹم کین اوراینگس کنگ سے ملاقات کی، جس دوران علاقائی صورتحال اور پاکستان- امریکہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیزنے ملاقات کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے اچھے طرز حکومت اور معیثت کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کا اجاگر کیا ۔انہوں نے حکومت کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوشیشوں کا ذکر کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر امریکی سینیٹروں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کو کوشیشوں اور اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کی وجوہات کے خاتمہ کے لئے ایک طویل المدت حل کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔