عالمی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کیلئے امدادجاری رکھنے کا اعادہ

منگل 14 اکتوبر 2014 09:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء ) عالمی بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کیلئے امدادجاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بنک کے نائب صدر ہیوریو فلپ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی بنک ' داسو پن بجلی اور تربیلا پاور پراجیکٹ کیلئے تیزی سے فنڈز فراہم کرنا چاہتاہے۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ عالمی بنک ' داسو پن بجلی اور تربیلا پاور پراجیکٹ کیلئے تیزی سے فنڈز فراہم کرنا چاہتاہے۔ہیوریو فلپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاسا1000-ٹرانزٹ پرائسنگ ایگریمنٹ پر وزیرخزانہ کو مبارکباد دی۔اْنہوں نے اس معاہدے کو تاریخی قراردیا اور معاہدے کی تکمیل کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کے جذبے کو سراہا۔ اْنہوں نے کہا کہ کاسا1000-معاہدہ اس حوالے سے ایک اچھاآغاز ہے۔

متعلقہ عنوان :