حکومت میں آکر تمام اداروں کو آزاد کریں گے، عمران خان ، قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں، اصل اثاثے ظاہر ہونے سے ٹیکس چوری ختم ہو گی،میاں صاحب کو پتہ ہے ان کے استعفیٰ دیتے ہی سارے پراجیکٹس کھل جائیں گے،دھرنے سے خطاب

منگل 14 اکتوبر 2014 09:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر تمام اداروں کو آزاد کریں گے، قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں۔ اصل اثاثے ظاہر ہونے سے ٹیکس چوری ختم ہو گی۔ میاں صاحب کو پتہ ہے کہ ان کے استعفیٰ دیتے ہی سارے پراجیکٹس کھل جائیں گے۔ عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وی آپیز کے علاج کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 4ل اکھ بچے ہر سال گندے پانی سے مر جاتے ہیں جبکہ میٹرو میں استعمال ہونے والے پیسوں کے آدھے پیسوں سے صاف پانی کا انتظام ہو سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہر پاکستانی کے ذمے 88ہزار روپے قرضہ ہے قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان میں لیکن پیسے باہر رکھے جاتے ہیں شریف خاندان لندن کے بڑے سرمایہ کار ہیں۔ ان کے اصل اثاثے دکھائے جائیں گے جب تک حقیقی اثاثے ظاہر نہ کیے جائیں کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا اگر الیکشن کمیشن کے سامنے تمام اثاثے ظاہر کیے جائیں گے تو ایسی صورت میں کرپشن نہیں کی جا سکتی۔ عمران خان نے کہا حکومت میں آ کر تمام اداروں کو آزاد کریں گے۔ -

متعلقہ عنوان :