سانحہ ملتان سے قبل اور دھکم پیل سے پہلے قاسم باغ سٹیڈیم کے تمام گیٹ کھلے تھے، ڈی ایس پی جلالپور پیروالا

پیر 13 اکتوبر 2014 09:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) ڈی ایس پی جلالپور پیروالا مہر رب نواز تلہ نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان سے قبل اور دھکم پیل سے پہلے قاسم باغ سٹیڈیم کے تمام گیٹ کھلے تھے اور جلسہ گاہ کے باہر سے اندر آنے والے اور سٹیڈیم سے باہر جانے والے ایک دوسرے کیساتھ شدید دھکم پیل کررہے تھے اس موقع پر کچھ لوگ لوگوں کے نیچے دب گئے تو میں نے سٹیڈیم کے اندر ریسکیو آپریشن کے بعد بند کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ریسکیو حکام باہر سے لوگوں کو اندر دھکیلنے کیلئے لوگوں پر پانی نہ پھینکتے تو بہت زیادہ ہلاکتیں ہوتیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے کام سے اللہ کے کرم سے مطمئن ہوں۔ میں نے جو فیصلہ کیا وہ عوام کی جانیں بچانے کیلئے کیا۔ اگر میں اندر کا گیٹ بند نہ کرواتا اور ریسکیو حکام پانی نہ پھینکتے تو بہت زیادہ ہلاکتیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی پھینکنے کا کام ریسکیو حکام کا تھا اس بارے میں ان سے پوچھا جائے وہ بہتر وضاحت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :