پاکستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں،نواز شریف کاجانالکھاجاچکاہے ، پرویز الٰہی ،بہت جلدان ظالم اورعوام کاخون چوسنے والی حکومت کاخاتمہ ہوجائیگا،عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب،عوام کاانقلاب کسی بھی طورپرروکانہیں جاسکتاا،یہ موجودہ حکومت کوبہاکرلے جائیگا،صاحبزاہ حامدرضا،عوام انقلاب کے ذریعے ایسی حکومت چاہتے ہیں جس سے عوام کوروزگارکے ساتھ ساتھ انصاف میسرہو،علامہ ناصرعباس،عوام ان ظالم اوربدمعاش حکمرانوں کوگھربھیج کرسکون سے زندگی گزارناچاہتی ہے ،آئندہ ملک میں عوام کاہی راج ہوگا،احمدرضاقصوری کا بھی خطاب

پیر 13 اکتوبر 2014 08:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں اورنوازشریف کاجانالکھاجاچکاہے ،اوربہت جلدان ظالم اورعوام کاخون چوسنے والی حکومت کاخاتمہ ہوجائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے دورحکومت میں پنجاب کوسرسبزبنانے کے ساتھ ساتھ مختلف اربوں روپے کے پروگرام بنائے گئے جس سے عوام استفادہ کررہے ہیں ۔جلسہ سے سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزاہ حامدرضانے کہاکہ عوام کاانقلاب کسی بھی طورپرروکانہیں جاسکتااوریہ موجودہ حکومت کوبہاکرلے جائیگا،جولوگ کہتے تھے کہ فیصل آبادمسلم لیگ ن کاقلعہ اب وہ اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرنے کی ہمت بھی نہیں کرسکتے اورنہ ہی ان میں جرأت ہے کہ وہ فیصل آبادسے کسی بھی جگہ آئندہ جلسے کرنے کی ہمت کریں ،بہترہے کہ یہ حکومت اورنوازشریف مستعفی ہوجائیں تاکہ عوام اپنی نئی منتخب حکومت انقلاب کے ذریعے برسراقتدارلاسکے ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے اتحادبین المسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب پاکستان کے اٹھارہ کروڑعوام جاگ چکے ہیں اوروہ ملک میں کسی بھی طوردہشتگردی کومسلط نہیں کرناچاہتے اورانقلاب کے ذریعے ایسی حکومت چاہتے ہیں جس سے عوام کوروزگارکے ساتھ ساتھ انصاف میسرہو۔جلسہ سے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمااحمدرضاقصوری نے کہاکہ عوام ان ظالم اوربدمعاش حکمرانوں کوگھربھیج کرسکون سے زندگی گزارناچاہتی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یہ حکومت اورشریف برادران ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائیں گے ،آئندہ ملک میں عوام کاہی راج ہوگااوروی آئی پی کلچرجس کانظارہ پی پی کے سینیٹررحمان ملک اورمسلم لیگ ن کے ایم این اے اوردیگرحکومتی عہدیداروں نے اپنے جلسوں اورسیلاب زدگان کے علاوہ دیگرمقامات پردیکھ لیاہے کہ عوام ہرجگہ گونوازگوکے نعرے لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لاہورکے جلسے میں بھی ثابت کیاجائیگاکہ پاکستان اورلاہورکے عوام نوازشریف اوراس کے خاندان سے نجات چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ریفرنڈم ہے ،ان کوہوش کے ناخن لینے چاہئے اوراقتدارسے خودالگ ہوجائیں ایسانہ ہوکہ عوام مشتعل ہوکررائیونڈکے محلوں ،ماڈل ٹاوٴن اورجہاں جہاں ان کی رہائشیں کاروبارپران پرقابض ہوجائیں اوران کونوچ لے ۔جلسہ سے سابق گورنرپنجاب غلام مصطفیٰ کھر،اقلیتی رہنماجے سالک ،سابق ضلعی ناظم رانازاہدتوصیف اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :