سیالکوٹ چاروہ سیکٹر پربھارتی فوج کی دوبا رہ فائرنگ ،علا قے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، بھا رتی گو لہ با ری سے گولہ با ری سے متعدد مو یشی ہلاک، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی

پیر 13 اکتوبر 2014 08:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء)بھارتی فورسزنے ایکبا ر پھر سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر گولا باری کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ جس کے بعددشمن کی گنیں خا مو ش ہو گئیں ۔ عسکر ی حکا م کے مطا بق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب ہرپال سیکٹر اور ا توار کی صبح چار واہ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ عینی شا ہدین کے مطا بق گولہ با ری سے متعدد مو یشی ہلاک ہو گئے ہیں ، بھا رتی گولہ بھا ری سے علا قے میں سخت خو ف وہرا س پا یا جا تا ہے جبکہ بڑ ی تعداد میں ان علا قو ں سے لو گ نقل مکا نی کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :