پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل بان کی مون کے نام خط ،بھارتی جارحیت ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ ،بھار ت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے ،12پاکستانی شہید ،52زخمی ہوچکے ،بامقصد مذاکرات کی بجائے اپنی پالیسی اپنا رکھی ہے ، یکطرفہ طور پر سیکرٹری سطح کے مذاکرات منسوخ ہوئے ، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں پرانا مسئلہ ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، سرتاج عزیز کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن

پیر 13 اکتوبر 2014 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ ۔ خط وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے لکھا پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت گزشتہ چند ہفتوں سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے بھارتی فائرنگ سے 12پاکستانی شہید اور 52زخمی ہوئے ہیں ۔

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کشیدہ ہے بھارت نے بامقصد مذاکرات کے برعکس اپنی پالیسی اپنا رکھی ہے بھارت کے یکطرفہ طور پر سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات خود منسوخ کئے پاکستان بھارت سمیت دیگر ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے خط میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چونکہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل ایجنڈے میں پرانا حل طلب معاملہ ہے لہذا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے پاکستان اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کوکافی عرصے سے یاددہانی کروا رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا خط سلامتی کونسل کی سرکاری دستاویز کے طور پر تمام ممالک کو بھیجا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر کشیدہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کررہی ہیں، بھارت نے یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر تک لائن آف کنٹرول کی 20 جبکہ ورکنگ باوٴنڈری پر 22 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں، اس دوران بھارتی فائرنگ سے 12 پاکستانی شہری شہید اور 52 زخمی ہوئے جن میں 9 پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں، بھارتی فائرنگ پر پاکستان نے ذمہ داری کیساتھ جوابی کارروائی کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات کا پرامن حل چاہتا ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو یاد دہانی کروا رہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے وہ اس سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکو حل کیا جائے۔