امریکہ کا ملالہ یوسف زئی کونوبل امن انعام ملنے کا خیر مقدم ، ایوارڈ ملنے پرمبارکباد دی،ایوارڈ کی تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی شرکت خوش آئند ہوگی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء)امریکا نے ملالہ یوسف زئی کونوبل امن انعام ملنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈ کی تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی شرکت خوش آئند ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے 2014کینوبل امن انعام پانے والی ملالہ یوسف زئی اورکیلاش سیتھارتھی کو مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بچوں اورنوجوانوں کے حقوق اورتعلیم کے حصول کیلئے آوازبلندکی۔

ملالہ دنیا بھرمیں تعلیم کے لئے کوشا ں بچوں کیلئے امید کی کرن ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ کی تعلیم کے فروغ کیلیے چلائی جانیوالی مہم کودنیابھرمیں پذیرائی ملی۔پاکستانی اوربھارتی وزرائے اعظم کی نوبل انعام کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا وسیع ترمفاہمت، مذاکرات اوربات چیت کے لییسازگارکسی بھی موقع کوخوش آئند سمجھتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پرتشویش ہے۔ مسائل کو مذاکرات اورمکالمے کے ذریعے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے مستقبل اور اس کی رفتار کا تعین پاکستان اور بھارت دونوں کو ہی کرنا ہوگا۔