پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں‘ اسحق ڈار، حکومت نے موثر اقتصادی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو بحالی کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ مالی سال-14 2013ء کے دوران معاشی شرح نمو 4.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے محصولات میں 16.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ، مالیاتی خسارے کو 8.8 فیصد سے کم کرکے 5.7 فیصد کردیا گیا، دھرنوں کی وجہ سے شرح تبادلہ اور سٹاک ایکسچینج متاثر ہوتی ، جو بہت جلد بہتر ہو جائیں گے،معیشت کو درپیش مشکلات کم کرکے معاشی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا،امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں پاکستانی معیشت کی بحالی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب
اتوار 12 اکتوبر 2014 09:46
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء )وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے مختصر وقت میں شاندار اقتصادی بحالی حاصل کی ہے جس کو بین الاقوامی آزاد اور خود مختار تجزیہ کاروں خصوصاً عالمی مالیاتی اداروں نے تسلیم کیا ہے،امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں پاکستانی معیشت کی بحالی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2013-14ء کے دوران معاشی شرح نمو 4.14 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سست روی کا شکار تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہ معاشی شرح نمو کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2013-14ء کے دوران فی کس آمدنی 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1340 ڈالر سے بڑھ کر 1386 ڈالر ہوگئی۔(جاری ہے)
صنعتی شعبہ میں 5.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ چھ سالوں میں صنعتی شعبہ کی ترقی کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2013-14ء کے دوران افراط زر کی شرح کو 12 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد تک لایا گیا جو گزشتہ چھ سالوں کی پست ترین شرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے محصولات میں 16.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مالیاتی خسارے کو 8.8 فیصد سے کم کرکے 5.7 فیصد کردیا گیا جو گزشتہ چند سالوں کی کم ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے توانائی' بینکنگ اور سرمایہ کاری میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی معیشت کو دو پارٹیوں کی طرف سے دھرنوں اور لانگ مارچ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دھرنوں کی وجہ سے شرح تبادلہ اور سٹاک ایکسچینج متاثر ہوتی ہیں جو بہت جلد بہتر ہو جائیں گے' معیشت کو درپیش مشکلات کم کرکے معاشی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سات سالوں کے بعد دو ارب ڈالر مالیت کے یورو بونڈ کی فروخت' تھری اور فور جی لائسنس کی کامیاب نیلامی سے تقریباً ایک ارب بیس کروڑ ڈالر حاصل ہوئے ہیں جبکہ مزید لائسنس بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب نجکاری کے عمل سے اقتصادی بحالی میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم میں ٹرمینل کی تعمیر سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی ایک سال میں درآمد کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی بحالی کے عمل کو سراہا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے وژن 2017-18ء سے متعلق بتایا کہ اس دوران معاشی شرح نمو کو سات فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ افراط زر کی شرح کو یک ہندسی سطح تک محدود کیا جائے گا۔ مالیاتی خسارے کو وژن 2017-18ء کے تحت آٹھ فیصد سے کم کرکے چار فیصد جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ سرمایہ کاری کو جی ڈی پی کے 20 فیصد تک بڑھانے' صنعتی پیداوار میں آٹھ فیصد ٹیکس کی شرح میں 15 فیصد اور برآمدات کو 32 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ گذشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران ترسیلات زر میں 13.7 فیصد اور برآمدات میں 2.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ مباحثے میں یونیورسٹی کے طالب علموں اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 12 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور آسٹریلیا کا آخری معرکہ آج ابوظہبی ہوگا،مہمان ٹیم کو سیریزمیں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل،شاہینوں پروائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے،شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آچکی ... مزید
-
کپتان مصباح الحق تیسرے ون ڈے سے دستبردار،وہاب ریاض بھی ان فٹ،شاہد آفریدی تیسرے اور آخری میچ کی قیادت کریں گے
-
ورلڈ کپ پولو کوالیفائنگ راؤنڈ ،پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9-8سے شکست دیکر پولو ورلڈ کپ 2015ء کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ورلڈ کپ چلی میں کھیلا جائے گا
-
لیونل میسی کی غلطی اور ڈیاگو ترڈیلی کے دو شاندار گولوں کی بدولت برازیل نے ورلڈ کپ فائنلسٹ ارجنٹینا کو دوستانہ میچ میں 2-0 سے چت کر دیا، ورلڈ کپ 2014 میں مایوس کن شکست کے بعد کوچ مقرر کیے گئے سابق برازیلین ... مزید
-
”دبئی میں ’گو مصباح گو‘ کا نعرہ “،آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے اختتامی لمحات میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے دلبرداشتہ شائقین کرکٹ نے ’گو مصباح گو‘ کے نعرے لگا دیئے
-
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے چھ ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی
-
ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج (12اکتوبر) فیصل آباد آئیں گے، دوپہر تین بجے فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خصوصی خطاب کرینگے
-
سانحہ ملتان کا زمہ دار کون ؟،سانحہ ملتان‘کارکن بے ہوش ہوتے رہے ، رہنما خطاب کرتے رہے ،خطرے کی گھنٹی اسی وقت بجنا شروع ہوگئی تھی جب شاہ محمود قریشی کے جوش خطابت کے دوران ڈی جے بٹ کی جانب سے درخواست ... مزید
-
میری جیت پورے ملتان کی جیت اور پورے پاکستان کی جیت ہوگی، جاوید ہاشمی،قومی اسمبلی میں جب ملتان کی آواز گونجتی ہے تو پورا پاکستان اور پورا جہان سنتا ہے کیونکہ ملتان ہی پاکستان کی شان ہے، اجتماعات ... مزید
-
عمران خان کوسیکورٹی کے پیش نظر سانحہ ملتان میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا، مخدوم شاہ محمود قریشی کو جنازوں میں شرکت کرنے کی ہدایت ،عمران خان آج (اتوار کو) ... مزید
-
ترقی کے دشمن جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے منتخب حکومت کی راہ میں دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، خرم دستگیر خان، قربانی سے پہلے قربانی کی بات کرنے والوں نے ذاتی مفاد کیلئے دارالحکومت میں تماشہ لگا کر ملکی مفاد ... مزید
-
اوچ شریف ، پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک،دہشت گرد پولیس اہل کاروں کے قتل میں ملوث تھے، پولیس ذرائع
-
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نماز جنازہ ، مخدوم جاوید ہاشمی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کی مخدوم شاہ محمود قریشی کیخلاف نعرے بازی،تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا ... مزید
-
وفاقی حکومت کی بے گھر افراد میں2 ارب 64 کروڑ روپے کی تقسیم، چھتیس ہزار سات سو ستتر خاندانوں نے نقد امداد وصول کی
-
شاہ محمود قریشی کی سانحہ ملتان میں جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت، نماز جنازہ میں شامل چند افراد نے قاتل قاتل شاہ محمود قریشی قاتل کے نعرے لگائے
-
امریکا میں ہر 10 میں سے 9 بچے روزانہ سماجی رابطے کی سائٹ استعمال کرتے ہیں، سروے
-
امریکہ کے ہوائی اڈوں پر ایبولا کی سکریننگ شروع ،لائبیریا، سیرالیون اور گنی جیسے زیادہ متاثر ممالک کے مسافروں کے درجہ حرارت لیے جائیں گے
-
ہدہد طوفان سے بھارتی مشرقی علاقوں کو خطرہ لاحق،سمندری طوفان سے بچنے کے لیے جنوب مشرقی ریلوے نے متعدد گاڑیاں منسوخ کر دی
-
ایبولا وائرس،دنیا میں ایبولا سے ہلاکتیں 4000 سے تجاوز کر گئیں، آٹھ اکتوبر تک اس وباء میں مبتلاء ہونے والے 4ہزار 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،عالمی ادارہ صحت،وباء کے خلاف عالمی اقوام کی طرف سے دی جانے والی ... مزید
-
کابل‘ ہوائی اڈے پر 50 کروڑ ڈالر کے 16 امریکی طیارے سکریپ میں تبدیل ہوگئے
-
اوباما کا انتخابی نعرہ ناکام ، گوانتاناموبے جیل کی بندش زیر غور نہیں،امریکہ
-
وران حج موت کی خواہش کا اظہارکرنے والی سعودی خاتون انتقال کرگئی، لوگ مجھے مبارکباد دیں اوردعا کریں اللہ میری بیٹی کو جنت میں جگہ عطافرمائے،والد
-
سائنس دانوں نے شوگر کے مرض پر قانو پانے والا مرکب تیار کرلیا
-
امریکہ، 59سالہ امریکی خاتون کی سزا کالعدم قرار ،سزا کو خاتون کے خلاف بڑے گواہ پر شک وشبہ کرنے پر کالعدم قرار دیاگیا
-
برطانوی میجر سے افغانستان میں بہادری کا تمغہ واپس لے لیا گیا
-
آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا،وزیر اعظم، متاثرین کے جذبات سے آگاہ ہیں ، انکے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ،حکومت سیلا ب زدہ علاقوں کے عوام کی جلدبحالی اور ... مزید
-
بھارتی فو ج کی نیزہ پیر اور کیرنی میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، دو گھنٹے تک فائرنگ اور گولہ باری سے دو افراد زخمی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ،بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کا بھرپور ... مزید
-
عمران خان کا سانحہ ملتان کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار ، بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلا کر رہیں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ میوزیکل چیئر کی سیاست کی،نئے پاکستان ... مزید
-
پاک افغان سرحدکے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، مقامی طالبان کمانڈر مصطفی کی گاڑی کو ڈرون طیارے نے نشانہ بنایا اور دو میزائل فائر کئے ، ذرائع
-
عمران خان جو جنت یہاں بنانا چاہتے ہیں پہلے وہ کے پی کے میں بنائیں، وہ 18 سالہ بچوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں‘ آصف زرداری
-
عوامی تحریک کا دھرنا ختم نہیں ہوا،ایسی سوچ رکھنے والوں کی نیندیں ہمارے لائحہ عمل کے بعد اڑ جائیں گی،طاہر القادری ،بیٹے ماں اور نواسے نانا کی طرح ہوں تو یہ مسائل نہ ہوتے،بلاول کی باتوں کا جواب نہیں ... مزید
-
پاکستان میں اگلی باری جماعت اسلامی کی ہے،سراج الحق ،ہم تیسری بار نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہوسکتے ہمیں اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان
-
شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے قبل حکومت نے آخری لمحہ تک مذاکرات سے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی،اسحاق ڈار، ناکامی کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرنا پڑا ، اندرون ملک سیاسی بحران ... مزید
-
کسی بھی جلسے میں سب سے بڑی ذمہ داری جلسہ کر نے وا لی جما عت کی ہو تی ہے،خو رشید شاہ ، جو لوگ ڈی چوک آسکتے ہیں ان کے لیے تو چار گیٹ تو ڑنا کو ئی مسئلہ ہی نہیں تھا گیٹ تو ڑ دیتے تو لو گوں کو راستہ تو مل جا ... مزید
-
نوازشریف کو پاکستان کے عوام کی طرف سے منتخب کیا گیا ، کوئی ان سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا ،انتخابات 2018ء میں منعقد ہوں گے‘پرویزرشید، عمران خان میں قومی مفادات کے احساس کا فقدان ہے، عمران کی تقاریر ... مزید
-
ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کام کرنا چاہیے ، کیلاش ستیارتھی کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات میں اظہار خیال ،یورپی یونین کی دونوں نوبل انعام یافتہ سماجی کارکنوں کو مبارکباد
-
سانحہ ملتان کی ابتدائی رپورٹ اتفاقی حادثے کے طور پر درج ، رپورٹ دفعہ ایک سو چوہتر کے تحت درج ،سات افراد کے ورثاء کا مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار ،سانحے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ... مزید
-
پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں‘ اسحق ڈار، حکومت نے موثر اقتصادی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو بحالی کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ مالی سال-14 2013ء کے دوران معاشی شرح نمو 4.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ... مزید
-
عمران خان کا ملتان کا جلسہ تاریخی جلسہ تھا، سانحہ ملتان نے ہمارے جلسے کی خوشی کو غم میں تبدیل کردیا‘مخدوم شاہ محمود قریشی ،یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا‘ یہ واقعہ اتفاقیہ نہیں بلکہ ڈی سی او کی نااہلی ... مزید
-
جدہ سے پرواز کراچی کی بجائے اسلام آباد پہنچ گئی ، مسافر سراپا احتجاج، پرواز بعض اہم شخصیات کے باعث اسلام آباد لے جائی گئی،مسافروں کا دعویٰ، پرواز شیڈول سے تھی‘ترجمان پی آئی اے
-
سانحہ ملتان کے ذمہ دار شاہ محمود قریشی اور ان کی غوثیہ جماعت ہے، جاوید ہاشمی ،سانحہ ملتان پر پورا ملتان سوگوار ، آٹھ معصوم افراد کی ہلاکت پر سب کو دکھ ہے رات دو بجے تک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد ... مزید
-
بھارت بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالے تمام افراد کا مفت علاج معالجہ کیاجائے گا،زاہد حامد
-
انتظامیہ نے بجلی بھی بند نہیں کی،ڈی سی او ملتان نے تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑپر ضلعی انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ،غلطی ثابت ہوئی تو مجھے معطل کیا جائے لیکن اگر تحریک انصاف ذمہ ... مزید
-
کینیڈا نے ملالہ کو اعزازی طور پر اپنی شہریت دے دی ، ملالہ 22 اکتوبر کو شہریت وصول کریں گی،کینیڈین وزیر اعظم
-
بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت پانچویں روز بھی جاری ،اپیل میں برطانیہ کیسابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت ... مزید
-
امریکہ کا ملالہ یوسف زئی کونوبل امن انعام ملنے کا خیر مقدم ، ایوارڈ ملنے پرمبارکباد دی،ایوارڈ کی تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی شرکت خوش آئند ہوگی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
کبھی کسی جلسے میں ملتان جیسا غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا ، مریم نواز ،تحریک انصاف اپنے آپ کو منوانے کیلئے زمین آسمان ایک کررہی ہے ، ناکام دھرنوں کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ، ٹویٹر پیغام
-
انگلش سپر ماڈل ملالہ کو ’ملیریا‘ کہہ بیٹھیں،انگلینڈ کی مشہور و معروف ماڈل امن کا نوبیل انعام جیتنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دینا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے ملالہ کی جگہ ’ملیریا‘ لکھنے کے علاو ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.