عمران خان جو جنت یہاں بنانا چاہتے ہیں پہلے وہ کے پی کے میں بنائیں، وہ 18 سالہ بچوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں‘ آصف زرداری

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جو جنت یہاں بنانا چاہتے ہیں پہلے وہ کے پی کے میں بنائیں، وہ 18 سالہ بچوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں‘ جلد پشاور میں بلاول ہاؤس بنوائیں گے‘ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عہدے داروں اور کارکنوں نے ملاقات کی اپنے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ خیبرپختونخوا صوبے اور قوم کو خطرات لاحق ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سینے پہ زخم کھائے ، بی بی کو پتہ تھا کہ الیکشن کی مہم کے دوران انہیں قتل کر دیا جائے گا، پھر بھی وہ عوام میں نکلیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ حکومت کے دوران ان سے کوتاہیاں ہوئیں اور وہ کارکنوں سے نہیں مل پائے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کاکہنا تھا کہ وہ جلد پشاور میں بلاول ہاؤس بنوائیں گے‘ ان کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کو لاحق خطرات کا اندازہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سینے پر زخم کھائے ہیں۔ بی بی کو پتہ تھا انہیں قتل کر دیا جائے گا پھر بھی وہ عوام کیلئے نکلیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایٹم بم دیا اور ان کا عدالتی قتل کر دیا گیا۔ بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی تو انہیں پتہ تھا کہ زندگی داوٴ پر لگ گئی ہے۔ عمران خان ملک میں جو جنت بنانا چاہتے ہیں پہلے وہ خیبرپختونخوا میں تو بنائیں۔ عمران خان 18 سالہ بچوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :