بھگدڑ مچنے کا واقعہ انتظامیہ کے عدم تعاون پرپیش آیا، شاہ محمود قریشی کا الزام

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 09:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ملتان کے سانحہ پرافسوس ہے ،واقعہ انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون پرپیش آیا،ہماری خوشی غم میں تبدیل ہوگئی ،لواحقین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،ان کی مددکریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ملتان کے جلسہ میں لوگ بہت زیادہ تھے ،لیکن مقامی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیااورسٹریٹ لائٹس بندکردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ کہنادرست نہیں کہ انتظامیہ کاکوئی کام نہیں تھا،انتظامیہ اگرگیٹ کوتالے لگادے توکارکن کیاکرسکتے ہیں ،جلسہ میں لوگوں کارش تھا،پولیس اورانتظامیہ زیادہ گیٹ کھولتی تولوگ پرامن نکل جاتے ۔انہوں نے کہاکہ ملتان کاسانحہ کسی لڑائی یاجھگڑے کی وجہ سے نہیں ہوا،انتظامیہ کے عدم تعاون کی وجہ سے ہواہے ،جلسہ دیکھ کرجوخوشی ملی تھی وہ غم میں تبدیل ہوگئی ہے ،ہمیں اپنے کارکنوں کی جانیں ضائع ہونے پردکھ ہے اورہم جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے جوتعاون ہوسکاکریں گے ،ہم ان کی مددکریں گے اوران کے دک میں شریک بھی ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :