عمران خان سمیت11 ارکان اسمبلی 15 اکتوبر تک اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب ، مذکورہ ارکان جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیش نہ ہوئے تو اسپیکر قومی اسمبلی آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے‘ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 09:00

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت11 ارکان اسمبلی کو سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 15 اکتوبر تک اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے۔ اگر مذکورہ ارکان جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیش نہ ہوئے تو اسپیکر قومی اسمبلی آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق 13 اکتوبر کو این اے 29 سے مراد سعید، این اے 35 سے جنید اکبر، این اے 53 سے غلام سرور خان، این اے 56 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، 14 اکتوبر کو این اے 72 سے امجد علی خان، این اے 126 سے شفقت محمود، این اے 162 سے رائے حسن نواز خان جبکہ 15 اکتوبر کو مخصوص نشستوں سے تعلق رکھنے والے اراکین میں نفیسہ عنایت خٹک، عائشہ گلا لئی اور اقلیتی رکن لال چند ملہی کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک ان نوٹسز کی تعمیل میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔