زرداری نوازپارٹنرشپ توڑ کر دم لیں گے، عمران خان ،عوام کاخون چوس کرکے نظام سے فائدہ اٹھانے والوں کی سیاسی دکانیں بندکرکے دکھاوٴں گا،میری زندگی کامقصدقوم کوعدل وانصاف پرمبنی نیاپاکستان دیناہے، ڈرون حملوں اوربھارتی جارحیت کے خلاف بولنے کی جرأت نوازشریف میں نہیں وہ اپناکاروباربچاناچاہتے ہیں، نئے پاکستان کوبننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی،نوازشریف جلدی استعفیٰ نہیں دینا،مجھے سارے پاکستان کے لوگوں کوبھگانے کاموقع دینا، چیئرمین تحریک انصاف کا ملتان جلسے سے خطاب،پی پی نے ملتان کیلئے ترقی فنڈ پر کمیشن ایجنٹ بٹھادیئے، زرداری نے جھوٹ بولا، نواز اور شہباز شریف نے خطے کو ملتان اور بہاولپور میں تقسیم کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی ، عوام نے فیصلہ دیدیا نواز شریف کو جانا ہوگا ایسا نہ ہو کہ عمران خان وزیر اعظم ہاوس کے سامنے جلسہ کردیں ، شیخ رشید

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:49

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہے کہ عوام کاخون چوس کرکے نظام سے فائدہ اٹھانے والوں کی سیاسی دکانیں بند کرنے کا عزم کر لیا ہے اور اس مقصد میں جلد کامیابی حاصل ہوگی،میری زندگی کامقصدقوم کوعدل وانصاف پرمبنی نیاپاکستان دیناہے ڈرون حملوں اوربھارتی جارحیت کے خلاف بولنے کی جرأت نوازشریف میں نہیں وہ اپناکاروباربچاناچاہتے ہیں ،نریندرمودی کوبھارتی عوام نے مینڈیٹ دیاوہ تنگ نظری کے بجائے کشمیرکے مسئلے کوحل کرکے خطے میں امن لانے کاموقع ضائع نہ کریں اورکشمیرسے بھارتی فوج کوواپس بلاکرکشمیریوں کوان کاحق دیں ،زرداری نواز،پارٹنرشپ توڑکردکھاوٴں گااوردونوں کوایک ہی بال پرآوٴٹ کروں گا،۔

ملتان کے باغ گراوٴنڈمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ میں خداکاشکراداکرتاہوں کہ میری قو م کوجگایااورمجھے عزت دی ،60دن قبل جس وقت لاہورسے نکلاتھاتوسوچ رہاتھاکہ نوازشریف کااستعفیٰ مل جائے توبڑی فتح ہوگی ،لیکن خداکاشکرہے کہ اس سے بڑاکام ہوگیااورقوم جاگ گئی ۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں کہ میری ساری زندگی کاایک ہی مقصدہوگاکہ قوم کوایک نیاپاکستان بناکردوں جس میں کوئی چیزاپنے لئے نہیں ہوگی میں پاکستان میں عدل وانصاف کانظام قائم کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ عوام آج جوملک مقروض ہے جہاں تعلیم نہیں گیارہ کروڑلوگ غربت کی لکیرسے نیچے تھانوں میں ظلم ہوتاہے ،اس کوقائداعظم کے خوابوں کے مطابق مثالی پاکستان بناوٴں گا،ہماری قوم سچائی اورعزت سے پہنچانی جائے ا ورملک میں ہم ایسانظام لائیں جس میں باہرسے لوگ سرمایہ کاری کرنے آئیں ،لوگوں کے جان ومال کی حفاظت ہواورملک میں خوشحالی ہواورانشاء اللہ ایک دن باہرسے پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آیاکریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک جانب ڈرون دوسری جانب بھارتی فائرنگ سے ہماری لوگ شہیدہورہے ہیں ،لیکن نوازشریف کی زبان سے ڈرون اوربھارت کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سناجوانتخابات سے قبل ڈرون کے خلاف بولتاتھا۔انہوں نے کہاکہ نوازکے اربوں کی جائیداداوربچوں کابزنس باہرکے ملکوں میں ہے ،اس کی جرأت نہیں کہ وہ ڈرون کے خلاف بات کرے ،آج مودی نے پاکستان کودھمکی دی نوازشریف اپنے بیٹے کے بھارت میں بزنس کی وجہ سے خاموش ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی وعدہ کریں کہ آئندہ اس شخص کوووٹ نہیں دیں گے جس کاپیسہ اوربزنس بیرون ملک اوروہ خودبزنس کرتاہو۔انہوں نے کہاکہ نوا زشریف وزیراعظم بننے کے بعد15دوروں پر70کروڑخرچ کرچکاہے ،اس سے عوام کوکیافائدہ ہواہے ،عمران خان نے کہاکہ نوازکی جگہ میں نریندرمودی کوجواب دیتاہوں کہ جومسل آپ دکھارہے ہیں اس سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ،غلط فہمی میں نہ رہنافوج اورقوم ایک ساتھ ہیں ،اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،نریندرمودی کوبھارتی عوام نے مینڈیٹ دیاوہ تنگ نظراورانتہاء پسندی کے بجائے کشمیرکامسئلہ حل کرکے سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی 7لاکھ فوج کوواپس بلاکرکشمیریوں کوان کاحق دیتے یہ وقت امن لانے کاہے اگرامن آتاہے اورپاکستان اوربھارت کی تجارت شروع ہوتی ہے ،توخطے میں خوشحالی آئے گی ،مودی کوانسانوں کی سوچ رکھنے چاہئے ،امن سے غربت کم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اورپاکستان میں غربت ہے ،ہمیں بندوقوں اورتوپوں اورجنگوں پرپیسہ خرچ کرنے کے بجائے غربت کے خاتمے پرتوجہ دینی چاہئے ۔

عمران خان نے کہاکہ ملتان کے گراوٴنڈمیں کہتاہوں زرداری نوازپارٹنرشپ توڑکردکھاوٴں گا،یہ 25سال سے اوپرسے لڑائی اندرسے بھائی بھائی ہیں ،دونوں کاپیسہ ملک سے باہرمفادات ایک ہیں ،دونوں یہاں پیسہ بناتے ہیں اورباہرعیاشی کرتے ہیں ،اب دونوں کی وکٹیں ہم نے ایک ہی گیندسے لینی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز،شہبازاورزرداری اپنے اوربچوں کے اثاثے ظاہرکریں ،پاکستانی قوم کاحق ہے کہ وہ آپ سے اثاثوں اورذریعہ معاش اورٹیکس کے بارے میں پوچھے ۔

انہوں نے کہاکہ میں عدالت میں جانے کابھی سوچ رہاہوں ،الیکشن کمیشن میں بھی دیکھیں گے کہ انہوں نے کتنے اثاثے ظاہرکئے اوران کے پاس کتنے اثاثے ہیں ،تحریک انصاف کے قائدنے کہاکہ ایک طرف پرانے سیاستدان ہیدں جوعوام کاخون چوس کراس نظام سے فائدہ اٹھارہے ہیں یہ سیاست عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے لئے کرتے ہیں ،کوئی دین کانام لیتاہے لیکن دوسری طرف تحریک انصاف ہے جس کے خوف سے یہ سارے اکٹھے ہوگئے کہ ان کی سیاسی دکانیں اب بندہونے والی ہیں ،اورمیراعوام سے وعدہ ہے کہ ان کی سیاسی دکانیں بندکرکے دکھاوٴں گا۔

انہوں نے کہاکہ ملتان میں خواتین کومبارکباددیتاہوں کہ اتنی بڑی تعدادمیں جلسہ میں آئیں ،خواتین میں اتناسیاسی شعورآیاہے کہ وہ تبدیلی لے کرآئی ہیں اوربچوں کوبھی تحریک انصاف میں لے آئی ہیں ۔عمران خان نے ملتان کے لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میری اٹھارہ سالہ پہلے جوسوچ تھی وہ اب عوام کے دلوں میں چلی گئی ہے اورعوام نئے پاکستان اورتبدیلی کیلئے تیارہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں جووعدہ کرتاہوں پوراکروں گا،میں قوم سے ہمیشہ سچ بولوں گااورسچاوعدہ کروں گامیں جنوبی پنجاب سمیت مزیدصوبے بھی بناوٴں گا،لیکن صوبوں کے بنانے کیلئے ہمیں سوچناہے کہ یہ کیسے ہوکہ لوگوں کی زندگیاں آسان ہوں اورپاکستان بھی متحدہو۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کاپیسہ لاہورکے رائے ونڈپرخرچ ہوتاہے ،لاہورکے 70فیصدلوگوں کوپینے کاصاف پانی میسرنہیں ،وہاں بھی صرف رائے ونڈپرپیسہ خرچ ہوتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ میٹروصرف کمیشن کے لئے بنائی جاتی ہے ،اسلام آبادمیں بھی میٹروعوام کے لئے نہیں کمیشن کے لئے بنائی جارہی ہے ،ہم انتظامی صوبوں کے لئے کمیشن بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ قوم آزاداس وقت ہوگی جب اقتداران کے ہاتھ میں ہوگااوربلدیاتی نظام آئے گا۔انہوں نے کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کسانوں پرجوظلم ہورہاہے ہے اس کاخاتمہ کریں گے ،بھارت میں کسانوں کوٹیوب ویل اورکھادپرسبسڈی ملتی ہے اورکسانوں کو20سے 30فیصددیناپڑتاہے اوربیچ حکومت مہیاکرتی ہے اوروہاں جی ایس ٹی نہیں لگتاجوپاکستان میں لگتاہے یہاں کسان جوگنااگاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ہم بھارت کی طرح چھوٹے کسانوں کی مددنہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کریگا،ہم جب تک چھوٹے سرمایہ کاروں کوچھوٹے قرضے دیکرمددنہیں کریں گے ملک سے غربت کاخاتمہ نہیں ہوگا،غربت کے خاتمے کے لئے چھوٹے کسان اورسرمایہ کاروں کی مدداوربلدیاتی نظام کاہوناضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسی امیروں کیلئے نہیں ہے نئے پاکستان میں ساری پالیسی غریبوں کیلئے ہوگی ،عمران خان نے کہاکہ قوم میں شعورآگیاہے یقین دلاتاہوں کہ نئے پاکستان کوبننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی،نوازشریف جلدی استعفیٰ نہیں دینا،مجھے سارے پاکستان کے لوگوں کوبھگانے کاموقع دینا۔

انہوں نے کہاکہ اگلے ہفتے سرگودھامیں جلسہ کریں گے ،21نومبرکولاڑکانہ میں جلسہ کرنے کاانتظارہے آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ سندھ ان کی جاگیرنہیں ہے وہاں عوام سندھی لوگوں پرظلم اورغربت کی چکی میں پسے لوگوں کے ساتھ کھڑہوں گاکیونکہ ہم نے ظلم کانظام ختم کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ جس وقت پسا ہواطبقہ اٹھ گیااس ملک میں سب کچھ نکلے گایہاں سونامی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میں کبھی جھکاہوں نہ قوم کوجھکنے دوں گا۔ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے جلسے کو حکومت کیخلاف ریفرنڈم قرار دیا اور کہا ہے کہ ملتان جاگ رہا ہے، محبت کا پودا لگانے ملتان آئے ہیں، اس کا پھل پورا جنوبی پنجاب کھائے گا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کی شام ملتان والوں کے نام کرتا ہوں، عمران خان پر اعتماد کرنیوالوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا، آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے آج ملتان کو جگادیا، ملتان کا سیاسی جدوجہد میں اہم کردار ہے، ملتان بولتا ہے تو جنوبی پنجاب بولتا ہے، محبت کا پودا لگانے آئے ہیں، اس پودے کا پھل پورا جنوبی پنجاب کھائے گا، عمران خان کی آزادی تحریک آسمان کو چھورہی ہے، اس تحریک نے قوم کو آزاد کردیا، نئے پاکستان کی بنیاد ڈالی جارہی ہے ملتان کسی سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ نے ترقیاتی منصوبوں میں ملتان کو نظر انداز کیا، پی پی نے ملتان کیلئے ترقی فنڈ پر کمیشن ایجنٹ بٹھادیئے، زرداری نے جھوٹ بولا، نواز اور شہباز شریف نے خطے کو ملتان اور بہاولپور میں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔تقریر کے اختتام پر شاہ محمود قریشی نے جذباتی انداز میں گو نواز گو کے نعرے لگوائے، شرکاء نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ا شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتانیوں نے گلو بٹوں کو بھگا دیا، عوام نے فیصلہ دیدیا نواز شریف کو جانا ہوگا، جاوید ہاشمی کی اس سے زیادہ سبکی نہیں ہوسکتی، ان کا نام لینا جلسے اور عمران خان کی توہین سمجھتا ہوں، جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔شید احمد نے کہا کہ، وزیراعظم صاحب شرافت سے استعفیٰ دیدیں، ایسا نہ ہو عمران خان پی ایم ہاوٴس کے باہر جلسے کا اعلان کردیں، انہوں نے کہا آصف زرداری سن لیں انقلاب عمران خان کا نام ہوگا، نواز شریف جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔