پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ نوبل انعام ملنا محبت کا پیغام ہے، ملالہ یوسف زئی، بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے پر خوشی ملتی ہے بہت سارے لوگوں کے بچوں کیلئے کام کرنے پر خوشی ہے ، مجھے بطور پاکستانی نوبل انعام ملنے پر فخر ہے میں انعام ملنے پر اپنے والدین کی مشکور ہوں جنہوں نے ہر معاملے پر میرا ساتھ دیا ، تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:44

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوبل انعام ملنے پر فخر ہے پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ انعام ملنا محبت کا پیغام ہے۔ بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے پر خوشی ملتی ہے بہت سارے لوگوں کے بچوں کیلئے کام کرنے پر خوشی ہے نوبل انعام کا اعلان ہونے کے بعد برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ جب نوبل انعام کا اعلان ہوا تو وہ کیمسٹری کی کلاس لے رہی تھیں مجھے بطور پاکستانی نوبل انعام ملنے پر فخر ہے میں انعام ملنے پر اپنے والدین کی مشکور ہوں جنہوں نے ہر معاملے پر میرا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ نوبل انعام ملنا دونوں ممالک کے درمیان محبت کا پیغام ہے میں امن پر یقین رکھتی ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ امن انعام کی تقریب میں شرکت کریں میں نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ہمت دی اور میرے لیے دعائیں کیں نوبل انعام کیلئے منتخب ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے میں نے کیلاش سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ نریندر مودی کو دسمبر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دیں

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی کم ترین عمر لڑکی ہوں جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

مجھے خوشی ہے کہ آج بہت سارے لوگ بچوں کے حقوق کیلئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے کچھ خواب بھی ہیں میں ایک اچھی سیاست دان بننا چاہتی ہوں نوبل انعام میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور آگے بڑھنے کی ہمت بھی دیتا ہے یہ انعام مجھے کسی ٹیسٹ میں مدد نہیں کرے گا یہ میرے سکول کے کام سے مختلف ہے انہوں نے کہا کہ یہ شروعات ہیں یہ انعام ان لوگوں کیلئے ہے جن کے پاس بولنے کی طاقت نہیں ان کا کہنا تھاکہ طالبان کے دور میں سوات میں بچوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں ملتی تھی اور تعلیم پر پابندی تھی اور میں نے بچوں کو سکول جانے کی ترغیب دی میں اس وقت ایک ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن اب ایک کامیاب سیاستدان بننا چاہتی ہوں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طالبان دور میں خاموش رہنے یا آواز اٹھانے کا آپشن تھا میں نے آواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی افسوسناک ہے میں نے کیلاش سے فون پر بات کی اور ہم دونوں نے پاک بھارت مضبوط تعلقات کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ نوبل انعام ملنا محبت کا پیغام ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور امن کے خواہاں ہیں۔