وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ شمالی وزیرستان ، آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا شمالی وزیرستان کا پہلا دور ہ ہے

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:18

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ شمالی وزیرستان ، آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا ، وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا شمالی وزیرستان کا پہلا دور ہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر سیفران جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم نے اس آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے اگلے مورچوں پر ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب رواں سال جون کے مہینے میں شروع ہوا پاک فوج نے میرانشاہ کو آپریشن ضرب عضب کے آغاز پر ہی دہشتگردی سے خالی کرالیاگیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ سید علی ، دتہ خیل ، بویا اور دیگان کے علاقوں کو بھی دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا گیا آپریشن کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشگردوں کا زیر زمین ہیڈ کوارٹر 70کمروں پر مشتمل تھا آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ اور توپ خانے کا کردار اہم رہا آپریشن میں سپیشل سروسز گروپ نے بھی اپنی بہادری کی تاریخ رقم کیں یاد رہے کہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا شمالی وزیرستان کا دورہ ہے ۔