بھارتی مسلح افواج پاکستانی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں ، بھارت

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کی اشتعال انگیزی کابھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے سینئر عہدیدار دیو یش اوتم نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اس کے بعد اس کی فائرنگ سے معصوم شہری جانوں کا ضیاع ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی اور اس میں مسلسل انسانی جانوں کا ضیاع دونوں ممالک کے تعلقات پر کاری ضرب ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ماحول سازگار بنانے کا انحصار اب پاکستان پر ہے تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے کہ بھارت کی مسلح افواج پاکستانی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :