دیا مر بھاشا ڈیم پرہونے والی کانفرنس کافی تفصیلی اور کامیاب رہی ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:08

واشنگٹن ڈی سی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے گذشتہ عام انتخابات کے دوران قومی و بین الاقوامی مبصرین نے بھی ان انتخابات پر اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم حکومت پر امید ہے کہ دھرنوں کے مسئلہ کو جلد پہ بات چیت کے زریعے سیاسی طور پرحل کر لیا جا ئے گا ،دیا مر بھاشا ڈیم پرہونے والی کانفرنس کافی تفصیلی اور کامیاب رہی جس میں امیریکی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، گذشتہ 50 دن میں ہونے والی سیاسی محاذ پر نمودار ہونے والی ہچکیوں کے باوجود عالمی مالیاتی ادروں نے پاکستان کی معیشت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے،گزشتہ برس پاکستان کی معیثت کے تمام عشاریہ مثبت رہے۔

(جاری ہے)

، 6 برس کے بعد ملک کی جی ڈی پی پیداوار میں4 فیصد اضافہ ہوا، ملک کی سالانہ آمدن میں 16 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گذشتہ برس صرف 3 فیصد تھا، پاکستان کے ترسیلات زر میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا،جمعرات کے روز امریکہ کی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کیرولین ایٹکنسن نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، جس دوران وفاقی وزیر نے امریکہ کی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کو دیا مر بھاشا ڈیم کے حوالے سے ہونے والی کامیاب کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم پرہونے والی کانفرنس کافی تفصیلی اور کامیاب رہی جس میں امیریکی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیثت صحیح راہ پر گامزن ہے اور تمام اقتصادی عشاریوں نے بہتر نتائج ظاہر کئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے اپنے پہلے برس کے دوران اچھے مالیاتی نظم و ضبط اور کارکردگی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث گذشتہ 50 دن میں ہونے والی سیاسی محاذ پر نمودار ہونے والی ہچکیوں کے باوجود عالمی مالیاتی ادروں نے پاکستان کی معیثت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کو آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نہایت سرگر می انتخابی اصلاحات کے ایجنڈا پر کام کر رہی ہے کیونکہ یہ اس کے انتخابی منشور کا بھی حصہ تھا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے گذشتہ عام انتخابات کے دوران قومی و بین الاقوامی مبصرین نے بھی ان انتخابات پر اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم حکومت پر امید ہے کہ ان دھرنوں کے مسئلہ کو جلد پہ بات چیت کے زریعے سیاسی طور پرحل کر لیا جا ئے گا۔

ملک کی اقتصادی صورتحال پر بات کر تے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار س نے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کیرولین ایٹکنسن کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس پاکستان کی معیثت کے تمام عشاریہ مثبت رہے۔، 6 برس کے بعد ملک کی جی ڈی پی پیداوار میں4 فیصد اضافہ ہوا، ملک کی سالانہ آمدن میں 16 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گذشتہ برس صرف 3 فیصد تھا، پاکستان کے ترسیلات زر میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث ملک کو درپیش بیرونی زد پزیری میں خاصی کمی واقع ہوئی۔

اس موقع پر امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کیرولین ایٹکنسن نے پاکستانی معیثت کی جانب سے گذشتہ 12 ماہ کے دوران مثبت رجحانات ظاہر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہونے والے پاکستان-امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے حوالے سے بھی پر امید ہیں۔ کیرولین ایٹکنسن نے عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام برائے پاکستان میں پاکستان کے لئے اپنی بھرپور حمایت فراہم کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مطلوبہ اضافہ ہو گا اور پاکستان جلد ہی توانائی اور ٹیرف کے مسائل پر قابو پا لے گا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے ماہرین اور وفود کے تبادلے کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے کو بہر صورت کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے ان کو مطلع کیا کہ پاکستان میں متعلقہ افراد دونوں ممالک کے مابین یو ایس ٹی آر اور با ہمی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھرپورکام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی مطلوبہ تنائج حاصل کر لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :