تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے شیخ رشیدکاگندے انڈوں،جوتوں اورخالی بوتلوں سے استقبال،ہوٹل کی لابی کے شیشے نے شیخ رشیدکوبچالیا،ہوٹل انتظامیہ نے شیخ رشیدکوان کے کمرے میں بھیج دیا،تحریک انصاف کے کارکنوں نے گونوازگوکے نعرے لگائے اورلیگیوں کوبھگادیا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:06

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے شیخ رشیدکاگندے انڈوں،جوتوں اورخالی بوتلوں سے استقبال ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے گونوازگوکے نعرے لگائے اورلیگیوں کوبھگادیا۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدجمعرات کے روزملتان کے ایک ہوٹل پہنچے جہاں سے انہوں نے شام 5بجے پریس کانفرنس کرناتھامگراس سے قبل گوعمران گوریلی نکالنے والے مسلم لیگ ن کے کارکن اس ہوٹل پہنچ گئے اورہوٹل کاگھیراوٴکرلیا،کارکنوں نے ہوٹل کے باہرلگے شیخ رشیدکے پوسٹرزپھاڑدیئے اورتصاویرپرگندے انڈے ،جوتے اوربوتلیں پھینکیں اورگوعمران گوکے نعرے لگاتے ہوئے ہوٹل کے اندرداخل ہوگئے ،ہوٹل کی لابی میں شیخ رشیدکوبیٹھادیکھ کرکارکنوں نے ان پرپھرانڈوں ،جوتوں اورخالی بوتلوں کی برسات کردی تاہم ہوٹل کی لابی کے شیشے نے شیخ رشیدکوبچالیااورہوٹل انتظامیہ نے شیخ رشیدکوان کے کمرے میں بھیج دیا،اس کے بعدپولیس نے لیگی کارکنوں کوہوٹل سے نکالالیکن دوسری جانب سے تحریک انصاف کے کارکن بھی پہنچ گئے اورپولیس دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان دیواربنی رہی تحریک انصاف کے کارکن ہوٹل میں داخل ہوئے اورشیخ رشیدکواپنے ساتھ پریس کلب لے گئے اورابدالی روڈکوٹریفک کیلئے بندکردیا۔

متعلقہ عنوان :