الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،بھارتی سکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ، بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو ہی دھمکی دیدی ،پاکستان ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ،سیز فائر کی خلاف ورزی پاکستان کو مہنگی پڑے گی ، ارون جیٹلی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ، بھارتی سکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو ہی دھمکی دے ڈالی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے سیز فائر کی خلاف ورزی پاکستان کو مہنگی پڑے گی ۔ بھارتی فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے فائرنگ کا مقصد دراندازی کو فروغ دینا ہے یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر کئی روز سے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دس پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں ۔