سیالکوٹ ،بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر پھر بلا اشتعا ل فا ئر نگ،خاتون سمیت 3 افراد شہید، تعداد 13 ہوگئی،سر حدی علا قو ں میں سخت خو ف و ہرا س،لو گو ں نے نقل مکا نی شروع کر دی ،پا کستان کا عالمی برادری سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ ۔امر یکہ کا اظہا ر تشویش ،بھارتی گولہ باری کے باعث اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:50

سیالکوٹ،واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈی پر بھارتی فوج کی ایکبا ر پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت 3 افراد شہید ہو گئے جس سے 4 روز میں بھارتی ہٹ دھرمی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 13 ہو گئی جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق سیالکوٹ کی ورکنگ باوٴنڈری پر گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جمعرا ت کی صبع بھی بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر کے گاوٴں رڑکی میں 150 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ شہریوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے چارواہ اور ہرپال سیکٹر ز پر پاکستان کی حدود میں واقع 3 دیہات پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی، ایک مارٹر گولا جانوروں کی حویلی میں گرنے سے 45 سالہ شخص شمس شہید اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ شکرگڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی طاہرہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی چپراڑ سیکٹر میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے، اسی طرح سجیت گڑہ سیکٹر میں بھی شدید فائرنگ کی گئی جہاں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کے باعث اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی ہو چکے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باوٴنڈری پر وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے جس کا بھرپورانداز میں جواب دیا جارہا ہے۔

۔ذرا ئع کے مطا بق پا ک رینجرز کی جا نب سے بھر پو ر جوابی کا روا ئی بھی کی گئی ادھر بھا رتی فو ج کی بلا اشتعال فا ئر نگ سے سر حدی علا قو ں میں سخت خو ف و ہرا س پا یا جا تا ہے اور لو گو ں نے ان علا قو ں سے نقل مکا نی شروع کر دی ہے ،۔

ادھر پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی وحشیانہ بمباری پر شدید احتجاج کیا ہے اور وحشیانہ کارروائی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ امریکا نے لائن آف کنٹرول پرپْرتشددواقعات پرتشویشکا اظہا ر کر تے ہو ئے کہاکہپاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل کوحل کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ کشمیرپرامریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ،کشمیر مذاکرات کے مستقبل کاتعین پاکستان اوربھارت کوہی کرناہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے پرتشدد واقعات پر تشویش ہے۔

شکرگڑھ کے سرحدی علاقوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔جمعرات کی صبح نواحی گاؤں بڑا بھائی مسرور،عنایت پور چیک پوسٹ اور موضع سرگالہ میں انڈین فورسز کی طرف سے فائر کئے گئے مارٹر گولوں کی زد میں آکر12افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ ظفروال سے ملحقہ علاقہ میں محمد اعظم نامی شخص مارٹر گولہ لگنے سے شہید جبکہ رخسانہ نامی خاتو شدید زخمی ہوگئی،حالات کی کشیدگی کے باعث شکرگڑھ سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے جبکہ لوگوں کی اکثریت اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈی سی او نارووال نے شکرگڑھ کے17 سرحدی دیہات ظفروال کے16 اور نارووال کے31دیہات کو خالی کروالیا ہے،پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے مقامی صحافیوں کو کوریج سے روک دیا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مقامی ایم این اے چوہدری دانیال عزیز نے بھارتی جارحیت اور بلا اشتعال شدید فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے چند ایک متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا،حفظ ماتقدم کے تحت خالی کروائے گئے دیہات کے رہائیشیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی برباد ہوکر رہ گئی ہے ہم کہاں جائیں،انہوں نے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو بین الاقوامی فورم کے سامنے رکھے اور معنی خیز خاموشی کو توڑے۔

متعلقہ عنوان :