عمران خان نادان دوست ، ملک کو نقصان پہنچا رہے: پرویز رشید،اپنی سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچانے والے بھی پاکستان کے دشمن ہیں،عمران خان امریکا جا کر ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دیں، بیان

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نادان دوست ہیں جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وہ امریکا جا کر ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے کیوں نہیں دیتے؟۔ پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان طالبان کی دہشت گردی پر خاموش رہتے ہیں۔ دہشت گردوں کے سامنے ان کی بہادری غائب ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دْکھ ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ کیوں لڑا؟۔ اپنی سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچانے والے بھی پاکستان کے دشمن ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان امریکا جا کر ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دیں۔ عمران خان اْن ڈرون کے خلاف دھرنا کیوں نہیں دیتے جو دہشت گرد فوج اور عوام پر خود کش حملوں کی صورت میں گراتے ہیں۔