پاکستانی فوج کی تازہ کارروائی میں سامبا اور کھٹوعہ سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون ہلاک ، گیارہ افراد زخمی ، بھارتی فوج کا دعویٰ

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے سلسلے کی تازہ کارروائی میں پاک فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سامبا اور کٹھوعہ سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین بی ایس ایف اہلکار بھی شامل ہیں واضح رہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بھی اب تک سات پاکستانی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سولہ ہزار سے زائد افراد ان علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :